سائے کی طرح ساتھ پھریں سرو وصنوبر ۔ پر ایک تحقیق ۔ عمر فاروق وڑائچ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


سائے کی طرح ساتھ پھریں سرو وصنوبر

تواِس قدِ دلکش سے جو بازار میں آوے


"کاشف عرفان " نے اپنے مقالے " اردو نعت میں مابعد جدیدیت کے اثرات " درج بالا شعر ڈاکٹر عبد العزیز ساحر ہیڈ آف اردو ڈیپاٹمنٹ (AIOU)اسلام آباد کے حوالے سے قافیہ " بازار" کے ساتھ درج کیا ہے ۔

فیس بک فورم نعت اکیڈمی میں اس شعر کی نعتیہ حیثیت پر گفتگو ہوئی تو حافظ محبوب احمد نے اشارہ دیا کہ اصل شعر میں لفظ بازار" نہیں بلکہ "گلزار" ہے ۔ جس پر نوجوان محقق عمر فاروق وڑائچ نے غالب کے کئی نسخوں سے اس کی تصدیق کی ۔

عمر فاروق وڑائچ کی تحقیق[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نسخہ حمیدیہ مرتّبہ پروفیسر حمید احمد خان جسے قاسمی صاحب نے مجلس ترقی ادب لاہور کی طرف سے 1983 میں شائع کیا، اس میں یہ غزل نہیں اور ہونی بھی نہیں چاہیے کیوں کہ نسخہ حمیدیہ کا سال کتابت 1821 ہے جبکہ گپتا رضا کی تحقیق کے مطابق غزل جس بزم میں تو ناز سے گفتار میں آوے کا سال تصنیف 1833 ہے۔ ملاحظہ کیجیے

دیوان غالب کامل (تاریخی اعتبار سے) مرتّبہ کالی داس گپتا رضا ص 280 ساکار، بمبئی، اشاعت 1988

لیکن دیوان غالب جدید یعنی نسخہ حمیدیہ مرتّبہ مفتی انوار الحق مطبوعہ مفید عام پریس آگرہ میں ص 261 پر یہ غزل موجود ہے اور وہاں گلزار ہی لکھا ہے۔ اس نسخے میں نسخہ حمیدیہ اور مطبوعہ نسخہ، دونوں کا کلام یکجا کر دیا گیا ہے۔ سال اشاعت معلوم نہیں ہو سکا، گمان ہوتا ہے کہ یہی نسخہ 1921 کی اشاعت ہے، جس کا ذکر مختلف نسخوں میں ملتا ہے، واللہ اعلم۔

مختلف نسخوں میں دیکھا ہے، ہر جگہگلزار ہی لکھا پایا ہے۔ پیش نظر نسخوں کی تفصیل حسب ذیل ہے۔

1) مطبع نظامی کانپور 1862 ص 62 (یہ نسخہ غالب کی تصحیح کے ساتھ چھپا تھا)

2) نیشنل پریس الہ آباد 1955 ص 76

3) نول کشور لکھنؤ 1873 ص 62

4) غالب اکیڈمی دہلی 1997 ص 171

5) کتاب گھر لکھنؤ 1958 ص 109 (اس نسخے میں پیش نامہ سید احتشام حسین کا لکھا ہوا ہے اور اس کا مصدر نسخہ نظامی ہے)

6) ومل پبلی کیشنز بمبئی 1986 ص 74

(یہ عکسی اشاعت ہے جس کا مصدر 1841 کی اشاعت ہے، گپتا رضا نے شائع کیا)

7) غالب انسٹی ٹیوٹ دہلی 1997 ص 153 (یہ نسخہ غالب کی دو سو سالہ تقریب ولادت پر شائع کیا گیا)

8) نول کشور لکھنؤ 1943 ص 88

9) مطبع نامی لکھنؤ 1904 ص 69

10) مطبع محمدی 1862 ص 52

11) شیخ غلام علی اینڈ سنز لاہور ص 85

12) نظامی پریس بدایوں 1923 ص 82

13) نسخہ انجمن ترقی اردو دہلی 1989 ص 171

14) نسخہ خدا بخش لائبریری پٹنہ 1996 ص 54 ( یہ نسخہ خدا بخش لائبریری پٹنہ میں موجود ایک قلمی نسخے کی عکسی اشاعت ہے)

15) نسخہ آغا طاہر، آزاد بک ڈپو دہلی ص 85 (یہ نسخہ آغا طاہر نبیرۂ محمد حسین آزاد کی تحقیق ہے جس کا مصدر غالب کا قلمی نسخہ ہے۔)

16) نسخہ مہر، شیخ غلام علی اینڈ سنز 1967 ص 226

17) نسخہ مالک رام، آزاد کتاب گھر دہلی 1957 ص 192

18) نسخہ عرشی، انجمن ترقی اردو علی گڑھ 1958 ص 234

19) نسخہ حامد علی خان، مجلس یادگار غالب، پنجاب یونیورسٹی لاہور 1969 ص 141

20) فتراک، شرح از قاضی خلیل الرحمان، عبداللہ اکیڈمی لاہور 2005 ص 393

21) بیان غالب، شرح از آغا محمد باقر، کتابی دنیا دہلی 2000 ص 343

22) شرح از نظامی بدایونی، نظامی پریس بدایون 1937 ص 165

23) شرح از پروفیسر یوسف سلیم چشتی، اعتقاد پبلشنگ ہاؤس دہلی 1992 ص 712

24) شرح از مولانا حسرت موہانی، ص 120 (ٹائٹل نہیں ہے، اس لیے ناشر اور اشاعت کی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی لیکن دیباچے سے پتا چلتا ہے کہ 1911 کے بعد کی اشاعت ہے)

25) شرح از جوش ملسیانی، آتما رام اینڈ سنز دہلی ص 304 (سال اشاعت معلوم نہیں ہو سکا)

26) شرح از طباطبائی ( اس کا نیٹ ایڈیشن پیش نظر ہے، ص 111)

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حافظ محبوب احمد | عمر فاروق وڑائچ | کاشف عرفان