زہے نصیب جو ہوتی رہے حضورؐ کی نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعرہ : فرح شاہ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زہے نصیب جو ہوتی رہے حضورؐ کی نعت

یہ خاکسار بھی لکھتی ریے حضور کی نعت


اسی لیےُ تو خدا نے پڑھا درودوسلام

یہ کایُنات بھی پڑھتی رہے حضورؐ کی نعت


تصورات میں تکتی رہوں کهجور کے پیڑ

تخیلات میں چلتی رهے حضور کی نعت


نبیؐ کی نعت سے سینہ مرا منور ہو

بہ فیضِ عشق دمکتی رہے حضورؐ کی نعت


بروزِ حشر وسیلہ ہماری بخشش کا

نہیں بعید کہ بنتی رہے حضور کی نعت


علاج روح کی پژمردگی کا ہے یہ فرح

یہ اہتمام سے سنتی رہے حضور کی نعت ؐ


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے اضافہ شدہ کلام

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات