ریاض محمود شہزاد کے انتقال کی خبر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


بشکریہ : ارسلان ارشد

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png


ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نعت گو شاعر ریاض محمود شہزاد آج رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

اِن کے لکھے ہوئے نعتیہ کلام عوامی محافلِ نعت میں کافی مقبول ہوئے جن میں ایک کلام " "آپ سا دونوں جہاں میں نظر آیا ہی نہیں" بھی شامل ہے جسے پاکستان کے کافی معروف نعت خوانوں نے اپنی آواز میں پڑھا۔ اِن کے اکثر کلاموں کی مقبولیت کے باوجود یہ خود نہ جانے کیوں زیادہ منظرِ عام پر نہیں آئے خاص طور پر نعتیہ ادب میں اِن کا کوئی مفصل تذکرہ نہیں ملتا. اکثر شائع شدہ نعتیہ انتخابات میں اوپر درج کردہ کلام

"آپ سا دونوں جہاں میں نظر آیا ہی نہیں"

اور

"جشن سوہنے دے منائیے تے کمی رہندی نئیں"

کے ساتھ اُن کے نام کے بجائے "نامعلوم" لکھا گیا اور غالباً ان کا کوئی باقاعدہ نعتیہ مجموعہ بھی شائع نہیں ہو پایا - مجھ سمیت اکثر افراد کو آج اِن کے انتقال کے بعد پتہ چلا کہ یہ مقبول کلام انہوں نے لکھے۔

اللہ کریم شہزاد صاحب کو غریقِ رحمت فرمائے اور نعت کے صدقے اُن کی اگلی منازل آسان فرمائے (آمین)

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
تازہ خبریں
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات