رہ ِ خیر الوری کی روشنی ہے ۔ نذیر حسین نظامی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : نذیر حسین نظامی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رہ خیر الوری میں روشنی ہے

یہاں ہر ایک کاہ میں روشنی ہے


کوئی بھی راستہ دھندلا نہیں ہے

وہ انکے نقش پا میں روشنی ہے


خدا کا گھر بھی دیکھو جگمگایا

عجب بدرالدحی میں روشنی ہے


ہر اک ہے گوشہ گوشہ تاباں تاباں

رہ شمس الفحی میں روشنی ہے


ہوئے روشن مکاں و لا مکاں ہیں

وہ روئے والضحی میں روشنی ہے


ہے سب پائے محمدﷺ کا اتارہ

یہ جو بھی مہر و تار ماہ میں روشنی ہے


جو تیرے خاک در میں تاب دیکھی

کہاں وہ تاج شاہ میں روشنی ہے


نذیر اس نعت کا ہے فیض سہارا

یہ جو تیری نوا میں روشنی ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نذیر حسین نظامی