رہتا ہے میرے لب پہ ہمیشہ درود پاک ۔ بسمل شمسی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: بسمل شمسی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رہتا ہے میرے لب پہ ہمیشہ درود پاک

کرتا ہے رنج و غم کا مداوا درود پاک


روزہ، نماز، حج بڑی چیز ہیں مگر

کرتا ہے زندگی میں اجالا درود پاک


دیکھوں گا اک روز میں جلوہ حضورﷺ کا

مجھ کو دکھائے گا یہ کرشمہ درود پاک


آکر میری لحد میں نکرین خوش ہوئے

جس وقت میں نے ان کو سنایا درود پاک


یارب! درود پڑھنے کی توفیق کر عطا

بہتا ہوا کرم کا ہے دریا درود پاک


نازاں ہوں اس عمل پہ میں عاصی ہوں بر ملا

سرمایہء حیات ہے اپنا درود پاک


گزروں گا نعت پڑھتا ہوا پل صراط سے

دے گا قدم قدم پہ سہارا درود پاک


سب کچھ میں مانتا ہوں عقیدت میں ہے روا

لیکن سرور دیتا ہے آہا درود پاک


بسمل سکون قلب عطائے رسولﷺ ہے

شام و سحر کا درد ہے میرا درود پاک