روشنی ہم کلام ہوتی ہے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

2020ء میں شائع ہونے والا نوید مرزا کا پہلا نعتیہ مجموعہ


تبصرہ : آمنہ ریاض

روشنی ہم کلام ہوتی ہے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

“روشنی ہم کلام ہوتی ہے” مشہورو معروف شاعر،صحافی اور کالم نگار”محمد نوید مرزا”کا پہلا شعری نعتیہ مجموعہ ہے.جس کا ٹائیٹل پہلی ہی نظر میں متاثر کرتا ہے.ٹائیٹل پر گنبد خضریٰ کاخوبصورت منظر دھیمے اور گہرے سبز رنگ کے امتزاج سے تشکیل دیا گیا ہے،جو قاری کو سحر زدہ کرنے کے لیے کافی ہے.آپ جونہی کتاب کھولتے ہیں تو اندرونی فلیپ پر دائیں جانب “سید ریاض حسین زیدی”کا دیباچہ پڑھنے کو ملے گا.مزید آگے چلیں تو شروعات میں آپ کو محترم “نوید مرزا” کا ایک حمد اور نعت کا شعر دکھائی دے گا.

تعلق اس قدر گہرا خدا کے ساتھ رکھتا ہوں

میں اپنے آپ کو اس کی رضا کے ساتھ رکھتا ہوں

(حمد)


سکوں ملتا ہے مجھ کو ہر گھڑی خلوت نشینی میں

میں اپنا رابطہ غار حرا کے ساتھ رکھتا ہوں

(نعت)

اس کتاب کی اہتمام و اشاعت “محمد طاہر نوید”اور “محمد ارسل نوید”نے بخیروخوبی انجام دی ہے.اس کے جملہ حقوق”بیاد بشیر رحمانی”محفوظ ہیں.سرورق” حمدان خالد”نے ترتیب دیا اور کیا خوب ترتیب دیا.اس کتاب کا سال اشاعت اکتوبر 2020بمطابق 12 ربیع الاول 1442 ہے. کتاب کا انتساب” انسان کامل،شافع محشر،محسن انسانیت جناب حضرت محمد مصطفیٰ ً” کے نام کیا گیا.

اگر ہم فہرست پر نظر دوڑائیں تو جن حضرات نے کتاب پر تبصرہ لکھا ان کے نام کچھ یوں ہیں.”سید ریاض حسین زیدی،راجا نیر،جاوید قاسم،مقصود علی شاہ،غوث میاں اور سید عارف نوناری.”

جن حضرات نے اپنے تاثرات سے نوازا ان کے نام کچھ یوں ہیں.

ڈاکٹرسعادت سعید،ڈاکٹر وحید احمد،قاری صادق جمیل،ڈاکٹر اختر شمار،ممتاز راشد لاہوری،اشفاق احمد غوری،آغا نثار،اشرف سلیم،حسن عباسی،زاہد محمود زاہد”.

اس کے علاوہ “محترم نوید مرزا” نے “کاش اک نعت لکھوں”کے عنوان سے اپنے تاثرات قلمبند کئے ہیں.

اس کتاب میں چار حمدیں ،باون نعتیں جبکہ “حضرت امام حسین رضی اللہ “کے حضور دس مناقب شامل ہیں.


کتاب کے آخری فلیپ پر بائیں جانب “مقصود علی شاہ اور “زاہد محمود زاہد” کا تبصرہ ،جبکہ کتاب کی پچھلی جانب “جنابڈاکٹر سعادت سعید، جنابڈاکٹر وحید احمد اور جناب قاری صادق جمیل”کے تاثرات شائع کئے گئے ہیں.

ادب سرائے” “محمد نوید مرزا” کے نعتیہ مجموعے”روشنی ہم کلام ہوتی ہے” کی اشاعت مبارکہ پر ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے.


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات