رسول پاک کی سیرت سے روشنی پا کر ۔ خالد عرفان

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: خالد عرفان

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رسولِ پاک کی سیرت سے روشنی پا کر

تمام چاند ستارے ہمارے جادہ ہیں

جہاز وراکٹ واسکائی لیب وطیّارے

بُراقِ سرورِ عالم سے استفادہ ہیں


انسانیت کو ان سے مِلا نسخۂ شفا

تریاق کے عجیب خزانے سخن میں تھے

کیمسٹری کی تجربہ گاہوں میں بھی نہیں

اجزائے کیمیا جو لُعابِ دہن میں تھے


انگشت کے نشان نُمایاں ہیں چاند پر

دیکھے ہیں آدمی نے جو منظر ثبوت ہیں

شق القمر سے ٹکڑے ہوئی سطحِ ماہتاب

جو آرہے ہیں چاند سے پتھر ثبوت ہیں


ذہن دنیا کا ہو گیا روشن

شبِ معراج کے اجالے سے

علمِ جیومیٹری نے پائی سند

قابّ قوسین کے حوالے سے


ہیں شاہِ دو جہاں کے خیالوں سے متفق

سائنس کے علوم میں جتنے اصول ہیں

مرّیخ، چاند، زھرہ، عطارد، خلا، دھنک

یہ سب مرے حضور کے قدموں کی دھول ہیں