رحمتِ عالم ، نورِ مجسم۔۔۔ صل اللہ علیہ وسلم ۔ محمد یونس تحسین

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Link


شاعر : محمد یونس تحسین

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 31

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رحمتِ عالم ، نورِ مجسم۔۔۔ صل اللہ علیہ وسلم

پیارے آقا عظمتِ آدم۔۔۔ صل اللہ علیہ وسلم


ان قدموں کی دھول ہے چندن، چہرہ جیسے نور کا جوبن

زلف کا دھووَن آبِ زم زم۔۔۔ صل اللہ علیہ وسلم


نظرِ کرم ہے ان کی مجھ پر شام سویرے ہر پل ہر دم

دور ہیں مجھ سے دنیا کے غم۔۔۔ صل اللہ علیہ وسلم


ان کا شیوہ دامن بھرنا، رحم و کرم اور شفقت کرنا

اپنا شیوہ گریہ پیہم۔۔۔ صل اللہ علیہ وسلم


ان ہونٹوں کے صدقے جم جم جن کا وِرد ھے اسمِ اعظم

یعنی نامِ محمد ہر دم۔۔۔ صل اللہ علیہ وسلم


بل بل جاؤں پیارے نبی کے جن کی یاد میں شام سویرے

آنکھیں برسیں چھم چھم چھم چھم۔۔۔ صل اللہ علیہ وسلم


سب سے پیارا گیت یہی ہے، نظم یہی ہے، غزل بھی یہی ہے

مل کر پڑھیے مدھم مدھم۔۔۔ صل اللہ علیہ وسلم

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام