دل و نظر میں لیے عشق مصطفیﷺ آو ۔ ساغر صدیقی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : ساغر صدیقی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دل و نظر میں لیے عشق مصطفیﷺ آو

خیال و فکر کی حدوں سے ماورا آو


در رسول سے آتی ہے مجھ کو یہ آواز

یہاں ملے گی تمہیں دولت بقا آو


جلائے رہتی ہے عصیاں کی آگ محشر میں

بس اب نہ دیر کرو شافع الوری آو


برنگ نغمہ بلبل سنا کے نعت نبیﷺ

ذرا چمن میں شگوفوں کا منہ دھلا آو


برس رہی ہیں چمن پر گھٹائیں وحشت کی

بھٹک رہا ہے بہاروں کا قافلہ آو


فراز عرش سے یرے حضورﷺ کو ساغر

ملا یہ حکم کہ نعلین زیر پا آو


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ساغر صدیقی