دل میں ہو یاد تری گوشہء تنہائی ہو ۔ مولانا حسن رضا خان

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : حسن رضا خان بریلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آستا نہ پہ تیرے سر ہو اجل آئی ہو

اور اے جان جہاں ! تو بھی تما شا ئی ہو


اس کی قسمت پہ فدا تخت شہی کی راحت

خاک طیبہ پہ جسے چین کی نیند آئی ہو


اج جو عیب کسی پر نہیں کھلنے دیتے

کب وہ چاہیں گے مری حشر میں رسوا ئی ہو


یہی منظور تھا قدرت کو کہ سایہ نہ بنے

ایسے یکتا کے لیے ایسی ہی یکتا ئی ہو


کبھی ایسا نہ ہوا ان کے کرم کے صدقے

ہا تھ کے پھیلنے سے پہلے نہ بھیک ائی ہو


بند جب خواب اجل سے ہوں حسن کی آنکھوں سے

ان کی نظروں میں ترا جلوہ زیبائی ہو


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات