دل بے تاب ہر لحظہ مدینہ دیکھنا چاہے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Abdul Jalil.jpg

عبد الجلیل
شاعری
مہکار مدینے کی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شاعر : عبد الجلیل

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دل بے تاب ہر لحظہ مدینہ دیکھنا چاہے

کھلی آنکھوں سے رحمت کا خزینہ دیکھنا چاہے


ہر اک عاشق تمنائی کہ اس دھرتی کے ماتھے پر

وہ جھومر میں جڑا روشن نگینہ دیکھنا چاہے


درِ اقدس پہ بلواتے ہیں آقاؐ سب غلاموں کو

خلوص دل سے جو کوئی مدینہ دیکھنا چاہے


سگانِ کوچہء سرکارؐ کا تُو ہمنشیں ہو جا

مدینے میں جو رہنے کا قرینہ دیکھنا چاہے


قدم ان کے بنا مسکن نظر آئے گا پھر منظر

تو اس دنیا سے جنت کا جو زینہ دیکھنا چاہے


بھٹکتا پھر رہا ہے بحرِ عصیاں میں جلیل ‘ آقاؐ!

مدد کیجئے یہ ساحل پر سفینہ دیکھنا چاہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات