دلوں کی تہہ میں پوشیدہ محبت دیکھنے والا ۔ حفیظ تائب

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: حفیظ تائب

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دلوں کی تہہ میں پوشیدہ محبت دیکھنے والا

وہ محبوب خداﷺ جذبوں کی وسعت دیکھنے والا


وہی ہے سنے والا ان کہے الفاظ چاہت کے

وہی ہے ان لکھے حرف ارادت دیکھنے والا


ہوا ہے کون جز مولائے سلمان و بلال اب تک

بجائے حسن و صورت، نور سیرت دیکھنے والا


مکان و لا مکاں کی شوکتیں زیر قدم اس کے

وہ موجود و عدم کی ہر ولایت دیکھنے والا


نہ جھپکی آنکھ جس کی رو بروئے جلوہ باری

سر قوسین ذات رب عزت دیکھنے والا


شبستان حرا کیونکر نہ بنتا مرکز عرفاں

کہ پہلے پہل نور نبوت دیکھنے والا


رسول اللہﷺ کی الفت سے ہر دل میں اجالا ہے

زمانے میں ہے یہ رنگ عقیدت دیکھنے والا