دلاور علی آزر ۔ فروغ نعت میں تعارف

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

دلاور علی آزر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف

دلاور علی آزر 21.11.84 کو پاکستان کے صوبہ پنجابـ میں موجود ضلع اٹکـ کی تحصیل حسن ابدال میں پیدا ہُوئے آپ کے والد کا نام بشیراحمد تھا جو خانیوال کے رہنے والے تھے آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اِسی شہر ہی سے حاصل کی آپ کو شاعری کی تمام جملہء اصناف سے رغبت ہے مگر غزَل آپ کی محبوب ترین صنفِ اظہار ہے آپ نے اپنی شاعری کا با قائدہ آغاز بھی اِسی صنفِ سُخَن سے کیا علاوہ ازیں دِلاوَرعلی آزَر نعت ، منقبت ، گیت ، اور تنقیدی مضامین بھی لکھتے ہیں۔ 2013 میں دلاور علی آزر کا پہلا مجموعہءکلام ”پانی“ منصہء شہود پر آیا اور پھر 2016 میں دوسرا شعری مجموعہ ”مآخذ“کے نام سے چھپا اِن دونوں میں موجود شاعری نے اپنے قارئین کا ایک وسیع تر حلقہ بنالیا اور ناقدینِ ادَب نے اِس شاعری کو انفرادیت اور گہرائی و گیرائی کے حوالے سے بہت سراہا۔دلاور علی آزر نے اِسی دوران عصرحاضرکے ممتازشاعر ظفَراقبال کی غزلیات کا ایک انتخاب بھی ”ظفریاب“ کے نام سے شائع کرایا۔اب دِلاوَرعلی آزَر کی شاعری پر مشتمل مجموعہءغزَل ”ثریا“ اور نعت کا ایک مجموعہ”اُن کے حضور“ بھی اشاعت کے مراحل میں ہے۔۔۔ اس گوشہ میں ہم دلاور علی آزر کی نعتیہ شاعری پر ایک مضمون اور ان کی کچھ نعتیں شامل کر رہے ہیں ۔

مدیر


فروغ نعت ۔ شمارہ 15 | دلاور علی آزر کی نعتیں ۔ فروغ نعت شمارہ 15