دعاوں کو اثر کی آرزو ہے ۔ موسی نظامی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر: موسی نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دعاؤں کو اثر کی آرزو ہے

درِ خیرالبشر کی آرزو ہے


عطا ہو طاقتِ پرواز مجھ کو

یہ اک بے بال وپَر کی آرزو ہے


کرے گوھر فشانی اُن کے در پر

یہ میری چشمِ تر کی آرزو ہے


سجے طیبہ کی خاکِ محترم سے

یہی لے دے کے سر کی آرزو ہے


شفاعت ہو متقدر روزِ محشر

یہ ہر جّن وبشر کی آرزو ہے


رہ طیبہ میں بِچھ بِچھ جائیں ہرآن

یہی شمس وقمر کی آرزو ہے


نہیں درکار مجھ کو مال ودولت

بس ان سے اک نظر کی آرزو ہے


عطا اس کو بھی مدِحَت کا ہنُر ہو

کلیم بے ہنُر کی آرزو ہے

پیشکش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صارف: تیمورصدیقی