خوشبوئے حسان ۔ چھٹا مشاعرہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


احمد زاہد


رپورٹ : محمد احمد زاہد سانگلہ ہل

محمد علی ظہوری کے اعزاز میں مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بزم کرم، سانگلہ ہل نے خوشبوئے حسان گروپ میں 18 جنوری 2018 بروز جمعرات کو صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں محمد علی ظہوری قصوری کو خراجِ تحسين پیش کرتے ہوئے ان کی مشہورِ زمانہ نعت ،

جب مسجد نبوی کے مینار نظر آئے

اللہ کی رحمت کے آثار نظر آئے

پر نعتیہ مشاعرہ منعقد کرایا جس کی رپورٹ درج ذیل ہے

خوشبوئے حسان نعتیہ طرحی مشاعرہ گروپ کا اولین اور بزمِ کرم سانگلہ ہل کے زیرِ انتظام چھٹا آن لائن عالمی نعتیہ مشاعرہ <ref> https://www.facebook.com/groups/559583537726640/ </ref> اپنی پوری آب و تاب سے خوبصورت یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس کے تمام تر رنگ نہایت اعلیٰ ،عمدہ اور خوبصورت تھے کیونکہ معیاری اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے لبریز طرحی مصرعے نے شعراء پر ایسا روحانی سحر طاری کیا کہ ہر شاعر نے خوبصورت سے خوب تر اور بہترین کلام پیش کر کے مشاعرے کی رنگینیوں میں جہاں اضافہ کیا وہاں معیاری کلاموں نے اس کی رونق میں رنگ بھرے رکھے

ماشاءاللہ تیس شعراء نے اپنی عقیدت پیش کی اور ہر ایک نے اپنے عشق اور الفت میں ایسا اظہارِ خیال کیا کہ یوں محسوس ہونے لگا کہ حقیقت میں جب سرکارِ دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دیار خصوصاً مسجدِ نبوی میں بلائیں گے اور آنکھوں سے اس کے بابرکت مینار نظر آئیں گے تب کیفیت لفظوں میں بیان نہیں ہو سکے گی

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شعراء کی ان عقیدتوں کو درجہء قبولیت نصیب ہو اور اس کے صلے میں یہاں کی حاضری عطا ہو جائے

اس بار چونکہ گروپ کے لحاظ سے پہلا مشاعرہ تھا اس لئے توقع سے کم شعراء نے شرکت کی لیکن امید کرتا ہوں کہ آئندہ ہفتے اس میں خاطرخواہ اضافہ ہونا چاہیے اور ان شاءاللہ ضرور ہوگا قوی امید ہے

تمام سخنوروں کی شرکت کا بہت بہت شکریہ ،اللہ تعالی آپ کی خدمتِ نعت کے سلسلہ میں کوششوں کو قبول فرمائے آمین

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زبان و بیان آداب ِ نعت
نعت خواں اور نعت خوانی نعت گو شعراء اور نعت گوئی
شخصیات اور انٹرویوز معروف شعراء

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]