خزینہء رحمت ۔ سمیعہ ناز

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


کتاب : خزینہ رحمت

شاعرہ : سمعیہ ناز

تعارف : ذوالفقار علی دانش

خزینہ رحمت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

گزشتہ ہفتے محفلِ نعت حسن ابدال کے مشاعرے کے موقع پر جناب عارف قادری کے توسط سے محترمہ سمیعہ ناز صاحبہ کا مجموعہ بعنوان خزینہِ رحمت موصول ہوا ۔۔۔ سمیعہ ناز ، برطانیہ میں مقیم ہیں اور یہ ان کا دوسرا مجموعہ نعت ہے ۔۔۔ ان کا پہلا مجموعہ نعت میری نظر سے نہیں گزرا ۔۔۔ محترمہ کی شاعری سے آشنائی بحوالہ فیس بک فروغِ نعت گروپ سے گزشتہ کچھ سالوں سے تھی کہ فی البدیہہ طرحی نشستوں میں وہ ذوق و شوق سے شریک ہوتی تھیں ۔ ان کا مجموعہ نعت دیکھ کر اور پڑھ کر بڑی خوشی ہے ۔ کتاب کا ٹائٹل اور پرنٹ بہت جاذبِ نظر ہے ۔ اور عمدہ کاغذ استعمال کیا گیا ہے ۔۔۔ کتاب کے آغاز میں جناب شاکر القادری کا ایک طویل مقدمہ بھی شامل ہے ۔۔۔ اور اس کے بعد کتاب حمد و نعت اور مناقب پر مشتمل ہے ۔۔۔ سمعیہ صاحبہ کی شاعری میں عقیدت کا پہلو یقیناً بہت واضح ہے ۔ اس کے ساتھ عشقِ رسول کی لگن، تڑپ اور وارفتگی ان کے اشعار سے جھلکتی ہیں ۔ ان کی فروغِ نعت کے حوالے سے خدمات کے بارے میں پڑھ کر بہت خوشی ہوئی ۔۔ یقیناً یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ دیارِ غیر میں اس اہم کام کے لیے ان کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ اللہ ان کے ذوق و شوق میں اضافہ فرمائے ۔۔

میں عارف قادری صاحب کا بھی ممنون ہوں کہ ان کے توسط سے سمعیہ ناز صاحبہ کے مجموعہ کلام سے آشنائی ہوئی ۔۔

اللھم زد فزد ۔۔ دعا ہے کہ اللہ محترمہ کے ذوق و شوق میں مزید اضافہ فرمائے اور ان کی شاعری میں مزید نکھار پیدا ہو۔۔۔۔

کتاب پر مزید تبصرے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات