خدا ہے روشنی جھونکا خدا ہے ۔ مظفر وارثی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: مظفر وارثی

حمدِ باری تعالٰی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خدا ہے روشنی جھونکا خدا ہے

نظر منظر ہے آئینہ خدا ہے


سُنے چیونٹی کے چلنے کی بھی آواز

فلک اونچا نہیں اونچا خدا ہے


بنائی جس نے یہ دنیا وہ دنیا

وہی میرا خدا تیرا خدا ہے


نہیں ہے نیند سے اس کا تعلق

ہمیشہ جاگنے والا خدا ہے


نہیں کچھ دسترس سے اس کی باہر

دل انسان کا ہے اور رہتا خدا ہے


وہی ماضی وہی ہے حال و فردا

زمانہ نام ہے جس کا خدا ہے


کسی نے مجھ سے جب پوچھا مظؔفر

دھڑک کر دل ہوا گویا, خدا ہے


مزید دیکھیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کرامت علی شہید | احمد رضا خان بریلوی | محسن کاکوروی | مولانا حسن رضا خان | امیر مینائی | حفیظ تائب | حفیظ تائب | مظفر وارثی


شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صارف:ابو المیزاب اویس