خدا کی رحمت سدا ہو خیر الانامؐ تجھ پر ۔ ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg

شاعر: ذوالفقار علی دانش

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 59


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خدا کی رحمت سدا ہو خیر الانام تجھ پر

بہ ہر گھڑی ان گنت درود و سلام تجھ پر


درود تجھ پر ، ہزاروں لاکھوں کروڑوں اربوں

ہر ایک پل ، ہر گھڑی مسلسل سلام تجھ پر


اگر اترتا پہاڑ پر تو پہاڑ جھکتا

مگر وہ سارے کا سارا اترا کلام تجھ پر


امانتوں کو ملی ہے توقیر تیرے دم سے

کھڑا ہوا ہے صداقتوں کا نظام تجھ پر


ترے قدم سے اخذ کئے جاتے ہیں یہ سارے

فدا جہاں بھر کے سارے اعلیٰ مقام تجھ پر


نمود پاتی ہے زیست تیرے غبارِ رہ سے

ہے منحصر کائنات کا سب نظام تجھ پر


کرم نے تیرے رکھا ہوا ہے بھرم وگرنہ

مری یہ جرات کہ لکھ سکوں کچھ کلام تجھ پر ؟


زہے مقدر ، ہوا یہ دانش پہ فضلِ باری

سلام لکھے ، سنے ، پڑھے صبح و شام تجھ پر

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام