حلقہ ارباب ذوق ۔ سالانہ نعتیہ مشاعرہ 2018

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Halqa arbab e zauq.jpg

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

رپورٹ : بابر ریاض

حلقہ ارباب ِ ذوق کا نعتیہ مشاعرہ[ترمیم]

اتوار، 2دسمبر 2018، کی شام حلقہ ارباب ذوق ،لاہور ،رواں سیشن کا36واں اجلاس سیکرٹری حلقہ عقیل اختر اور جوائنٹ سیکرٹری بابر ریاض نے پاک ٹی ہاؤس میں منعقد کرایا ۔اِس خصوصی اجلاس میں ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھاجس کی صدارت ڈاکٹر خورشید رضوی نے کی۔مہمانِ خصوصی محمد عباس مرزا اور مہمانانِ اعزازمیں طفیل اعظمی اور ڈاکٹر دانش عزیز شامل تھے۔ بابر ریاض کی پیش کردہ گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کے بعدنعتیہ مشاعرے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ قاری ساجد نعیم نے تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کی۔ سیکرٹری حلقہ عقیل اختر نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے اور آغاز میں حمدیہ اشعار پیش کیے ۔ جس کے بعدنعتیہ مشاعرے میں شریک دیگر شعراء نے حضورﷺکے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا۔کلام پیش کرنے والوں میں میاں شہزاد، سلیم صابر، حافظ جنید رضا، زاہدہ جبین راؤ، سید محمد باقر زیدی، احمد فہیم میو، غلام عباس فراست ، مبشر حسین فیضی، وسیم عباس، حمیدہ کشور چوہدری، کامران نذیر، طارق چغتائی، راؤ ندیم احسان (قصور)، انمول گوہر، سلیم سہیل، آفتاب جاوید، کامران ناشط، انیس احمد، ابو الحسن خاور، سید حسنین محسن، ڈاکٹر سعید عاصم، ممتاز راشد لاہوری ، قاضی ظفر اقبال، علی اصغر عباس، ایوب خاور، قاری صادق جمیل اور نعیم رضابھٹی شامل تھے۔ آخر میں مہمانانِ اعزاز ڈاکٹر دانش عزیز، طفیل اعظمی، مہمان خصوصی محمد عباس مرزا نے اپنا کلام اور صاحبِ صدارت ڈاکٹرخورشیدرضوی نے اپناکلام پیش کیا۔نعتیہ مشاعرے میں شاعروں، ادیبوں اور حلقہ کے ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ آخر میں سیکرٹری حلقہ کی طرف سے صاحب صدارت ، شعراء اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا جس کے ساتھ ہی یہ خصوصی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

بیرونی روابط[ترمیم]

بابر ریاض کی فیس بک وال پر مزید تصاویر

مزید دیکھیے[ترمیم]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
۔اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف khawar@sonotech.com.pk پر بھیجیں۔
اس ماہ کی اہم شخصیات
"نعت کائنات : اس طرح کے بے شمار اہم صفحات کا زخیرہ ہے ۔ اگر آپ حمد و نعت کے حوالے سے کوئی سرگرمی کر رہے ہیں تو ہمیں ضرور مطلع کریں ۔ مزید اہم صفحات دیکھیے
نئے صفحات