حق نے تجھ کو بادشاہ ِ انس و جاں پیدا کیا ۔ غلام سرور لاہوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : غلام سرور لاہوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حق نے تجھ کو بادشاہ ِ انس و جاں پیدا کیا

جسم و جاں کی واسطے آرام ِ جاں پیدا کیا


نام سب ظاہر کیے دنیا میں تیرے نام سے

اور فقظ تیرے نشاں سب جہاں پیدا کیا


عرصہ ءِ گاہ ِ دین و دنیا میں خدا نے آپ کو

پہلواں پیدا کیا اور مرد جواں پیدا کیا


صانع ِ قدرت نے تیرے نور سے یا مصطفٰی

کی عیاں شکل زمیں اور آسماں پیدا کیا


تیری خاطر ہوگیا کثرت میں وحدت کا ظہور

حق نے تیرے واسطے سارا جہاں پیدا کیا


سر بمہر اس دم خدا نے کی رسالت کی کتاب

جب تجھے اے خاتم ِ پیغمبراں پیدا کیا


شکر کر سرور خدا کے واسطے سر کو جھکا

تجھ کو خالق نے نبی کا مدح خواں پیدا کیا

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے اضافہ شدہ کلام

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات