حضوری اور متاع چشم تر ۔ الحمد اللہ ۔ عباس تابش

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Abbas Tabish.jpg

شاعر : عباس تابش

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]

حضوری اور متاع چشم تر ، الحمد للہ

کھلا مجھ پر در ِ خیرالبشر ، الحمد للہ

فرشتے نخل مدحت کے ہلائیں جب بھی شاخیں

مری جھولی میں گرتے ہیں ثمر ، الحمد اللہ


غروب ِ جاں کے منظر کی مجھے کیوں فکر ہوگی

میں دیکھ آیا ہوں بطحا کی سحر ، الحمد للہ


نظر آنے لگا ہوں اور نظر آتا رہوں گا

مسلسل مجھ پہ ہے ان کی نظر ، الحمدللہ

ارادہ نعت کہنے کا کیا ہے جب بھی تابش

مری کوشش ہوئی ہے بارور ، الحمد للہ

مزید دیکھیے[ترمیم]

امیر مینائی | محسن کاکوروی |بیدم وارثی |الطاف حسین حالی | احمد رضا خان بریلوی | عزیز لکھنوی | علامہ اقبال | ظفر علی خان | حفیظ جالندھری | ماہر القادری | بہزاد لکھنوی |منور بدایونی | اعظم چشتی | اقبال عظیم | احمد ندیم قاسمی | حفیظ تائب | مظفر وارثی | راجا رشید محمود |حبیب جالب | محمد علی ظہوری | صائم چشتی | عبدالستار نیازی | ریاض مجید | افتخار عارف | صبیح رحمانی | خالد عرفان | عارف امام | احمد ندیم قاسمی | احمد فراز | ادا جعفری | افتخار عارف | امجد اسلام امجد | پروین شاکر | ثروت حسین | جلیل عالی | جون ایلیا | حفیظ ہوشیار پوری | شہزاد احمد | صابر ظفر | ظفر اقبال | عرفان صدیقی | غلام محمد قاصر | فیض احمد فیض | منیر نیازی | ناصر کاظمی |