حرفِ عقیدت

نعت کائنات سے
(حرف عقیدت سے رجوع مکرر)
Jump to navigationJump to search


حرف ِ عقیدت ، غزالہ انجم کا نعتیہ مجموعہ ہے جو 2018ء میں شائع ہوا

مبصر : فائق ترابی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png


حرفِ عقیدت، غزالہ انجم کا شعری مجموعہ ہے - جو حمد، نعت، سلام اور مناقب کو محیط ہے - غزالہ انجم ، بوریوالہ سے تعلق رکھنے والی قلم کار ہیں - بی ایس سی کرنے کے بعد ایم اے پولیٹیکل سائنس اور ایم اے اردو کی اسناد حاصل کیں - اِس وقت تدریس کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں - شاعری کے علاوہ نثری ادب پاروں میں مضامین اور کالم بالخصوص تخلیق کرتی ہیں -جو مختلف اخبارات کی زینت میں اضافہ کرتے رہتے ہیں - مضامین اور کالمز پر مشتمل "نوائے انجم" کے نام سے ایک مجموعہ منظرِ عام پر آچکا ہے- خوش فکر شاعرہ ہیں - "نوائے انجم" اور "حرفِ عقیدت" کے علاوہ غزلوں کے دو مجموعے منصہء شہود پر آچکے ہیں، جو "خزاں موسم گزر جائے" اور "سمندر رقص کرتا ہے" کے ناموں سے شائع کیے گئے - علاوہ ازیں زیرِ طبع تصانیف میں" فکرِ اقبال"، "افسانچے اور نگارشات" اور "مجموعہ تقاریر" شامل ہیں -


حرفِ عقیدت میں سات محامدِ باری تعالٰی شامل ہیں - جن میں دو آزاد اور پانچ غزل کے پیرائے میں تخلیق کی گئیں - غزلیہ پیرائے میں لکھی گئی محامد میں سے تین مردف اور دو غیر مردف ہیں - نعتیہ حصے میں غزلیہ پیرائے میں اکیس مردف اور دو غیر مردف نعتیں شامل ہیں - ایک آزاد نعتیہ نظم "ذرا سا یاد کر لینا" اور ایک نعتیہ قطعے کے علاوہ تین طویل نظمیں بھی شاملِ کتاب ہیں - ان طویل نظموں میں دو معراجیہ نظمیں ہیں جن میں رسول کریم علیہ الصلوۃ و تسلیمات کے سفرِ معراج کی جزئیات کو منظوم کیا گیا ہے جو شاعرہ کی جانب سے اپنی سی کاوش ہے - ایک نظم کا عنوان" رحمۃ اللعالمین" ہے، جو پیغمبرِ انقلاب علیہ التحیۃ و السلام کی حیات طیبہ، عادات و خصائل، اخلاق و شمائل اور بلندی کردار کو بنیاد بنا کر تخلیق کی گئی، جس سے شاعرہ کا مطالعہ سیرت نمایاں ہوتا ہے - نعتوں میں روایت کا رنگ غالب ہے- نعت میں عمرانی مسائل کا ذکر بھی ملتا ہے - جو جدید نعت نگاری کی جانب سفر کا نشان ہے- کہیں کہیں زبان و بیان کے حوالے سے تسامحات کا در آنا غیر شعوری بھی ہوتا ہے - البتہ زبان سلیس اور رواں دواں ہے- بہت زیادہ تشبیہات اور استعارات سے گریز برتا گیا ہے جو غیر شعوری معلوم ہوتا ہے - وارفتگی اور بے ساختگی کی مثالیں بھی ملتی ہیں -

سلام کی ذیل میں امام حسین سلام اللہ علیہ کے حوالے سے کربلائی عناصر پر مشتمل سلام شامل ہیں - خانوادہ رسول علیہ السلام کا ذکرِ پاک اور صفات سرائی اپنے رنگ میں کی گئی - مناقب میں خواجہ معین الدین چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ اور پیر محمد علی چشتی نظامی کی مناقب شامل ہیں - جو ان پاک نفوس سے والہانہ عقیدت کا بہترین اظہاریہ ہیں -

حرفِ عقیدت کو زعیم رشید نے نظمینہ پبلی کیشنز لاہور سے شائع کیا ہے- 127 صفحات کی اس کتاب کی قیمت 350 روپے ہے- خوب صورت سرورق مع گرد پوش، کتاب کی خوب صورتی کا پہلا نقش ہے

مولا کریم غزالہ انجم صاحبہ کے تخلیقی وفور میں مزید برکت عطا کرے - قلم کو راہِ نعت پر محوِ سفر رکھے- آمین

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات