جیسے پروانے روشنی پہ نثار۔ سلمان رسول

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر: سلمان رسول

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جیسے پروانے روشنی پہ نثار

امتی بھی ہیں یوں نبی پہ نثار

ہو چٹائی پہ بھی جو شاہ زمن

رتبے سب اس کی سادگی پہ نثار

تھی جو صدیق سے محمد(ص) کی

زندگی ایسی دوستی پہ نثار

صبح جس کی اذاں سے ہو پیدا

اس موذن کی نغمگی پہ نثار

وہ جو حسان کے کلام میں ہے

شاعری ایسی چاشنی پہ نثار

مجھ کو آ جائے اسم احمد یاد

جب بھی ہووے کوئی کسی پہ نثار

پچھلا کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنی قسمت میں بس خیال کا حظ

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سلمان رسول | سلمان رسول کی حمدیہ و نعتیہ شاعری