جون 2020 ـ 42 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Arsalan Arshad.jpg

رپورٹ : ارسلان ارشد

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعت لائبریری، شاہدرہ کی 42 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت لائبریری، شاہدرہ ، لاہور کے زیرِ اہتمام 42ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت 14 جون 2020 بروز اتوار محمد ارسلان ارشد کی رہائش گاہ(SUB CAMPUS) نعت لائبریری شاہدرہ، لاہور پر منعقد ہوئی. کورونا وائرس کے حوالے سے وضح کردہ حکومتی ایس او پیز کے پیشِ نظر محفل میں صرف چند نعت خواں حضرات شریک ہوئے جبکہ دنیا بھر میں وابستگانِ نعت کے لیئے یہ محفل نعت لائبریری شاہدرہ کے فیس بُک پیج سے لائیو نشر کی گئی. مرحوم شعرائے کرام کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں اس بار محفلِ کشورِ نعت کو نامور نعت نگار، متعدد نعتیہ مجموعوں کے تخلیق کار شاعرِ اہلِ سُنت جناب سکندر لکھنوی (مرحوم) کے نام منسوب کیا گیا. محمد ارسلان ارشد نے سکندر لکھنوی کے حوالے سے ایک مضمون "لکھنؤ کے سکندر - سکندر لکھنوی" پیش کیا جس میں اُن کی زندگی اور نعتیہ شاعری کے سفر کا احاطہ کرنے کی سعی کی گئی اس مضمون سے ایک پیراگراف ملاحظہ فرمائیں:

" سکندر لکھنوی کی تقریباً تمام ہی نعتیہ شاعری عام فہم الفاظ، والہانہ عقیدت، نت نئے مگر سہل مضامین، عشقِ مصطفےٰ، تمنائے حضوری، دلکش نغمگی، روح پرور روانی اور مترنم بحور پر مشتمل رہی۔ یہی وجہ ہے اُن کی لکھی نعتوں کو اس وقت کے تقریباً تمام ہی معروف ثنا خوانوں اور متعدد قوالوں نے پڑھا اور اپنی نعتیہ البمز کا حصہ بنایا".

اسی طرح سکندر لکھنوی کی نعتیہ شاعری سے خوبصورت انتخاب "گُل زارِ مدحت" مرتب کرنے والے نامور شاعر و محقق ریاض ندیم نیازی نے سبی، بلوچستان سے ایک خصوصی وڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے بھرپور انداز میں سکندر لکھنوی کو خراجِ عقیدت پیش کیا

جن نعت خواں حضرات نے جنابِ سکندر لکھنوی کی نعوت پڑھنے کی سعادت حاصل کی اُن میں سید عرفان احمد نقوی، محمد فرقان ارشد، محمد اویس رضا صابری، محمد نصیر احمد قادری اور محمد ارسلان ارشد شامل ہیں آخر میں بانی نعت لائبریری بابا جی چودھری محمد یوسف ورک قادری نے دعا فرما کر 42ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت کو پایہ تکمیل تک پہنچایا


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات