جسے نبی مکرم سے پیار ہوتا ہے ۔ تفاخر محمود

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Tafakhur Mehmood.jpg

شاعر : تفاخر محمود

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جسے نبیِ مکرم سے پیار ہوتا ہے

خداکے پیاروں میں اُس کا شمار ہوتا ہے


حضور سرورِ عالم کے نام کے صدقے

دلِ حزیں مرا رشکِ بہار ہوتا ہے


جہان اُن پہ نچھاور ہے ہر گھڑی جن کو

نصیب عشقِ محمد میں دار ہوتا ہے


خیال میں کھچی آتی ہے وادیِ بطحا

جب اک ذرا مرا دل بے قرار ہوتا ہے


فقط خدا کو جو مانے نبی کو نہ مانے

مقام اُس کا تو دار البوار ہوتا ہے


جو مانتے ہی نہیں وہ بھی مان جائیں گے

نبی کے ذکر سے حاصل قرار ہوتا ہے


تمھاری یاد تفاخرؔ کو تھام لیتی ہے

غموں کے بوجھ سے جب دل پہ بار ہوتا ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے اضافہ شدہ کلام
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png