جذبہ حب رسول ۔ ڈاکٹر وحید قریشی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: وحید قریشی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جذبۂ حُبِّ رسولؐ

جادہ پیمائے قبول

ہاتھ پابندِ رسوم

دل دُعا میں مشغول

لبِ خاموش پہ ہے

ہدیۂ نعتِ رسولؐ

ایک خوشبو ہرسمت

ہرطرف پُھول ہی پُھول

یا کبوتر سرِ بام

یا فرشتوں کا نزول

ایک سایہ معدوم

نہ کہیں عرض نہ طول

تیراؐ ہر لفظ حدیث

تیراؐ ہر فعل اُصول

ارض یثرب کے مکیں

حرفِ عاجز ہو قبول


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25