جاری ہوا فیضان حضور آپکے در سے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جاری ہوا فیضان حضور آپکے در سے

ہم کو مِلا رحمن حضور آپکے در سے


اَشکوں سے بھری آنکھ، شہا درد بھرا دل

لایا میں یہ سامان حضور آپکے در سے


سرکار مری جھولی بھی چوکھٹ پہ ہے پھیلی

پاتے ہیں سبھی، دان حضور آپکے در سے


سرکار مجھے خدمتِ در کوئی عطا ہو

بخشش کا ہو سامان حضور آپکے در سے


مل جائیں مرے کاسہء وجدانِ ثنا کو

کچھ لفظ ثنا خوان، حضور آپکے در سے


مٹی میں ملے تاجِ رعونت، جنہیں راندہ

شہ ہو گئے دربان حضور آپکے در سے


طالب ہوں اُسی در کا میں، منگتا ہوں گدا ہوں

ہے اوجؔ کی پہچان حضور آپکے در سے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات