تسنیم عابدی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Tasneem Abidi.jpg

تسنیم عابدی 5 فروری 1961 ئ ، کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ایم اے اردو تک تعلیم مکمل کی اور پاکستانی کالج ، ابو ظہبی میں تدریس سے منسلک ہوگئیں ۔ آج کا ہیوسٹن ، امریکہ میں مقیم ہیں ۔

مجموعہ ہائے کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1997 صحرا، آنکھیں ، اور تنہائی

دوسرا مجموعہ:2006 تماشا

تیسرا مجموعہ :2016 ردائے ہجر

چراغِ بصیرت مذہبی شاعری کی کتاب

حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احباب کی آراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

انجم عثمان

"تسنیم عابدی بہت ہی سینئر اور منجھی ہوئی شاعرہ ہیں ۔ان کے کلام میں پختگی تو ہے ہی لیکن ساتھ ہی ساتھ ایک ایسا رچاؤ اور آہنگ ہے جو ہمیں آج کل کے شعراء کے ہاں کم کم نظر آتا ہے ۔ میں یہ بتانا ضروری سمجھتی ہوں کہ وہ ایک بہت اچھی شاعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھی انسان بھی ہیں ۔انہوں نے اپنے رشتوں اور اپنی دوستیوں ، دونوں کو ہمیشہ بڑی خوبی اور خوبصورتی سے نبھایا ۔ ہیوسٹن میں وہ اکثر اوقات اپنے گھر پر بڑی خوبصورت شعری محافل ترتیب دیتی ہیں جن میں ہمارے شعری ادب کے نابغہء روزگار شعراء شریک ہوتے ہیں ، مثلاً عرفان ستار ، عارف امام ،شاہین صہبائی اور دوسرے بہت سے لوگ ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی تسنیم کو سلامت رکھے اور وہ اسی طرح فعال اور سرگرم رہیں اور خوبصورت محافل سجاتی رھیں ۔ آج میرے گھر ایک گھریلو تقریب ہے جس کی وجہ سے میں بزم میں شرکت نہیں کر پا رہی ہوں ، لیکن کوشش ہو گی کہ گاہے گاہے لمحہ بھر کو جھانک لیا کروں ۔"

مظہر حسین سید


" تسنیم عابدی صاحبہ سے ایک عقیدت کا تعلق ہے ۔ ۔ اور اس کی وجہ ان کا محض اعلی شاعرہ ہونا نہیں بلکہ ایک حساس ، شفیق اور ہمدرد شخصیت ہونا ہے ۔ ستائش کی تمنا اور صلے کی پروا کے بغیر جس طرح وہ شعر کے پیرائے میں انسانی احساسات اور جذبات کو ڈھال رہی ہیں ۔ ۔ اور اسے ایک ادبی اور علمی فرض سمجھتے ہوئے کام کر رہی ہیں ۔ ۔ ایسے لوگ ادبی منظر نامے پر نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے عہد میں ان جیسے لوگ کم سہی لیکن موجود ہیں ۔ ۔ مستقبل کی ادبی دنیا کو ایسے لوگ میسر نہیں ہوں گے ۔ "


غلام مصطفٰی دائم

"تسنیم عابدی کا شمار ان شاعرات میں ہوتا ہے جو فکر و آہنگ کی ہم رکابی سے مرکب اور حسنِ خیال و کمالِ اسلوب کی امتزاجی کیفیات سے بہرہ یاب کلام و نظام کی پروردگار ہیں...... ان کے ہاں روایت اور جدت باہم ہمرکاب چلتے ہیں، ان کے ہاں لہجے کی بے ساختگی اور رویے کی طرفگی تو ہے ہی، بندش و ادا کی عمدگی اور ساخت اور بُنت کی دلکشی کے جلوے بھی افقِ سخن پہ نمود افگنی کے بام پر جلوہ پیرا ہیں...... آمد کا جو تسلسل اور روانی تخلیقی عوامل میں کارفرما ہے، اس میں ان کی یکتائی بہرطور تسلیم کیے جانے کے لائق ہے..... منفرد پہچان اور جدا لب و لہجے کی مالک شاعرہ"


آسیہ خان

"تسنیم عابدی صاحبہ منجھی ہوئی شاعرہ بلندی تفکر و ارتقا رکھتی ہیں۔ان کی شاعری ان کے مشاہدات کا منہ بولتا ثبوت ہیں حقیقت و احساس سے لبریزشعر کہتے ہیں۔ان کا کلام پڑھ کر بہت سرور آیا۔زندگی کے آخری مقصد تک گہرائ میں جا ڈوبتی سوچوں میں گم حتمی سچائیاں ڈھونڈتی نظر آتی ہیں۔تسنیم جی ۔خوش مزاج،حق گو،نڈر ہستی ہیں شعر میں اچھوتا پن معصوم لہجہ و خیالات سادہ روپ جھلکتا ہے۔ان کے اشعار دل کے تار چھیڑ دیتے ہیں۔ان کے دھنک جیسے رنگ سلامت رہیں تاثیر در تاثیر کی بارش کرتے رہیں۔۔۔۔شہرت کے آسماں پر چاند بن کر چمکتے رہیں۔"

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات