تحفہ حرم
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
اسد ملتانی کا مجموعہ نعت
’راہ مدینہ ‘‘ ، ’’گنبدخضرا ‘‘، ’’مدینہ کی گلیاں ‘‘ اور ’’حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں ‘‘،’’سلام‘‘ اور ’’الوداع‘‘ اسدملتانی کی موثر نعتیہ منظومات ہیں۔ ’’دربار نبی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ اس کی معروف اور نمائندہ نعت ہے۔ اس میں ملتِ اسلام کی بہبودی اور عشق رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جیسے بلند مقاصد حاصل کرنے کے لیے قوم و ملت کے ہر مکتبہ فکر کو سرگرم ہونے کی دردمندانہ تلقین کی گئی ہے ۔ ان کی خواہش کے مطابق اگرملتِ اسلام کا ہر فرداپنی اپنی صلاحیت کے مطابق اپنی اپنی خدمات پیش کر دے تو آج دنیائے اسلام میں نظام مصطفیٰ کا علم لہرا سکتا ہے اوریوں ملت اسلامیہ اپنی کھوئی عظمت دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔