تبادلۂ خیال:2020

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

پہلی بار جب نعت رنگ ہاتھ میں آیا تو مجھے لگتا تھا کہ تحقیقی و تنقیدی رسالہ ہے تو میرے کس کام کا ۔ میر ا شغف تو اچھا شعر تلاش کرنا ہے ۔ لیکن ورق گردانی میں نعتیہ شعری ادب کے کئی انمول شعر نظر آئے ۔ آج کا نعت رنگ معیار میں دل کے اور بھی قریب ہو چکا ہے ۔ تازہ مجلہ سات سو سے زائد صفحات کا ہے لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ خالصتا تحقیقی و تاریخی مضامین کے ساتھ اچھی نعتیہ تخلیقات ، تبصروں اور موازنوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ نعت رنگ ہر اس شاعر کی پہلے سے بھی زیادہ ضرورت بن گیا ہے جو اچھا شعر کہنا چاہتا ہے ۔

اس شمارے میں

حالی اور حسن عسکری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر عزیز احسن

اقبال، مدح رسول اور معاصر نعت ۔۔۔۔ ڈاکٹر طارق محمود ہاشمی

برسبیل تذکرہ [ ردیف و قافیہ] ۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر ریاض مجید

تقدیسی شاعری کی جمالیات ۔۔۔۔۔۔۔۔سلیم جاوید

نعت شناسی اور اس کے معیارات ۔۔۔۔۔ پروفیسر امجد حنیف راجہ

وحید احمد کی حمدیہ نظم کا مطالعہ ۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر ریاض مجید

ریاض مجید کی مشاہداتی نعتیں ۔۔۔۔۔۔ صبیح رحمانی

اثر صدیقی کے مجموعے کا فنی و لسانی جائزہ ۔ ڈاکٹر اشفاق انجم


جیسے مضامین ہنر شاعری کو چمکا دینے کا جوہر رکھتے ہیں


گوشہ ۔ میں سعود عثمانی کی پندرہ سے زائد تخلیقات تو قند ِ خاص ہیں ہی اس بار "ایوان مدحت" میں نجیب احمد، ریاض مجید ، سلیم شہزاد، حسین مجروح، ارشاد شاکر، فخر الحق نوری،ارشد محمود ناشاد ، رفیق سندیلوی ، شاکر القادری، خان حسنین عاقب ، صاحبزادہ احمد ندیم، احمد جہانگیر،اشرف کمال ،کاشف عرفان، عمران نقوی، الیاس بابر اعوان، محمد مختار علی، صابر رضوی، اور طاہرہ انعام جیسے نوجوان اور کہنہ مشق شعراء کی تخلیقات معاصر شاعری کا منظر نامہ پیش کر رہی ہیں ۔ شاید صبیح بھائی نے اس طرف بھی توجہ دینی شروع کر دی ہے ۔ ہم فیس بک سیلانیوں کو تنقید و تحقیق سے کیا علاقہ ۔ لیکن نعت رنگ کا ایسا متوازن رنگ تو ہم شاعروں کے لیے بھی بہت اہم ہے ۔



2020ء میں شائع ہونے والوں مجموعوں میں سے اب تک ان ناموں تک رسائی ہوئی ۔ اگر آپ کسی اور مجموعے کا جانتے ہیں تو ضرور مطلع کریں ۔


ان میں سے بیشتر کے متعلق کچھ نہ کچھ معلومات نعت کائنات پر درج کر دیں ہیں جو ان کے نا م پر کلک کر کے دیکھی جا سکتی ہیں ۔ کچھ مجموعے کے بارے معلومات کا انتظار ہے ۔ اگر آپ نے میں سے کسی مجموعے یا اس کے شاعر پر کچھ تحریر کیا ہو تو ضرور عنایت کریں ۔

میں عرض کر چکا ہوں کہ یا ایک دو افراد کے کرنے کا کام نہیں بلکہ سب کو اس میں شریک ہونا چاہیے ۔ اگر آپ اس پوسٹ سے متعلقہ کسی دوست کو جانے ہوں تو اس دوست تک یہ پیغام ضرور پہنچائیں ۔