تبادلۂ خیال:قصیدہ بردہ شریف 4

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

31- ہمارے نبی حکم دینے اور منع کرنے والے ہیں ۔۔۔۔ کوئی ان سے زیادہ ہاں یا نہ کہ کر پوری کرنے والا نہیں ہے ۔۔۔۔


32- وہ وہی حبیب ہیں جنکی شفاعت کی امید کی جاسکتی ہے۔۔۔ ہر اس مصیبت میں جو ناگہانی طور پرآجائے۔۔


33- انہوں نے اللہ کی طرف بلایا تو جنہوں نے انہیں مضبوطی سے پکڑ لیا انہوں نے ایک نہ ٹوٹنے والی رسی کو پکڑ لیا۔۔۔


34- تخلیق اور اخلاق دونوں لحاظ سے انکو انبیاء پر برتری حاصل ہے ۔۔۔ وہ علم اور سخاوت میں انکے مرتبے کے قریب بھی نہ جاسکے۔۔۔


35- وہ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فیضیاب ہیں جیسے سمندر سے چلو بھر پانی لیاجائے۔۔۔ یا بارش میں سے ایک گھونٹ۔۔۔


36- وہ سب انکے سامنے اپنی حد کے اندر کھڑے ہیں ۔۔۔۔ علم کے نقطے یا حکمت کی زیر زبر کی حد تک۔۔۔۔


37- وہ وہ ہیں جنکے معنی اور صورت دونوں مکمل ہیں ۔۔۔ پھر خالق نے انہیں اپنا حبیب چن لیا۔۔

38- وہ بلند ہیں اس بات سے کہ انکا کوئی شریک ہو انکی خوبیوں میں ۔۔۔ چنانچہ جوہر حسن انکا مکمل ہے اور غیر تقسیم شدہ ہے۔۔۔


39- جو کچھ نصاری نے اپنے نبی کے بارے میں دعوے کئے انکو چھوڑ دو اور جو چاہو انکی تعریف میں کہو اور فیصلہ کروالو۔۔


40- جتنی مرضی عزت انکی ذات سے منسوب کردو۔۔۔ اور جو چاہو قدرو منزلت کی عظمت ان سے منسوب کردو۔۔۔


41- انکی فضیلت کی کوئی حد نہیں ہے کہ کوئی بولنے والا اپنے منہ سے اسکا بیان کر سکے


42- اگر انکے معجزات انکی قدر کے مطابق ہوتے تو ان کا نام جب پکاراجاتا تو ایسے مردے بھی جو مٹی میں تحلیل ہوچکے ہیں زندہ ہوجاتے۔۔۔


43-انہوں نے ہمارا امتحان نہیں لیا ایسی بات سے جس سے عقل تھک جائے ہم پر رحم کھاتے ہوئے۔۔۔ اس لئے ہم شک میں مبتلا نہیں ہوئے نہ ہی پریشانی افکار کا شکار ہوئے۔۔۔


44- خلقت تھک گئی ان کے معانی سمجھنے کی کوشش میں ۔۔۔ قریب اور بعید دونوں صورتوں میں وہ قائل کردینے والے ہیں ۔۔۔

45- جیسے سورج دور سے چھوٹا نظر اتاہے ۔۔۔ پاس جائیں تو انکھ تھک جاتی ہے اسے دیکھنے سے۔۔۔


46- اور انکی حقیقت کیسے جان سکتے ہیں وہ لوگ جو نیند میں اپنی تفریح تلاش کرتے رہے اور انکو نظر انداز کرتے رہے ۔۔۔


47- بس انکے بارے میں علم کی انتہایہی ہے کہ وہ بشر ہیں ۔۔۔ اور اللہ کی تمام مخلوق سے بہتر ہیں۔۔


48- ہر معجزہ جو پیغمبروں کو ملا وہ انہی کے نور سے ان پیغمبروں تک پہونچ سکا ۔۔۔۔


49- وہ فضیلت کا ایک سورج ہیں اور باقی انبیاء انکے سیارے ۔۔۔ جو انکا نور ظاہر کرتے ہیں اندھیرے میں ۔۔۔


50- کتنی باعزت تخلیق ہے ایسے نبی کی جن کو سجایاگیا حسن اخلاق سے اور تبسم سے۔۔