تالیفات ِ صبیح رحمانی - نقد ِ نعت کی نئی تشکیل

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


کتاب کا نام : تالیفات صبیح رحمانی

مصنفہ : ڈاکٹر طاہر ہ انعام

ناشر : نعت ریسرچ سنٹر، کراچی

اشاعت : 2021ء

قیمت : 400 روپے

تالیفات صبیح رحمانی ڈاکٹر طاہرہ انعام کی تصنیف ہے اور ڈاکٹر طاہرہ انعام کا پہلا نعتیہ تعارف ۔ "تالیفات ِ صبیح رحمانی" کے نام سے سے ایسا لگتا تھا جیسے کتابوں کی فہرست ہی ہوگی ۔ لیکن فہرست نے بتایا کہ اس میں صبیح رحمانی کی مرتب کردہ کچھ کتابوں کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ جستہ جستہ مطالعہ بتاتا ہے کہ جائزہ بھی خوب لیا گیا ہے کہ مصنفہ کو جہاں جہاں کسی مضمون نگار سے اختلاف تھا، فورا ریکارڈ پر لے آئیں ۔یہ ایک دلیر ناقد کا پہلا قدم ہے ۔ انہوں نے اس کتاب میں


- اردو نعت کی شعری روایت

- پاکستانی زبانوں میں نعت

- اردو نعت مین تجلیات ِ سیرت

- غالب اور ثنائے خواجہ

- کلام ِ محسن کاکوروی میں ادبی و فکری جہات

-کلام ِ رضا ۔ فکری و فنی زاویے

- اقبال کی نعت ۔ فکری و اسلوبیاتی مطالعہ

_ نعت نگر کا باسی ۔ ڈاکٹر ابو الخیر کشفی کی نعت گوئی اور نعت شناسی کا جائزہ

-ڈاکٹر عزیز احسن اور مطالعات ِ حمد و نعت

-اردو حمد کی شعری روایت


جیسی اہم کتابوں کا جائزہ لیاہے ۔ ڈاکٹر طاہرہ انعام کی نثر نے بھی متاثر کیا ۔ اپنے موضوع اور مواد کے اعتبار سےیہ ایک اہم کتاب ہے ۔