بڑی ہی منتوں کے بعد شام منتظر آئی جگن ناتھ کمال کرتار پوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر : جگن ناتھ کمال کرتار پوری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بڑی ہی منتوں کے بعد شام منتظر آئی

شب اندوہ و غم گزری سعادت کی سحر آئی


رہین ہجر کو تسکین کی صورت نظر آئی

کہ کانوں میں ندائے آمد خیر البشر آئی


 ہر اک بیٹھے ہوئے دل میں خوشی کا ولولہ اٹھا

ہر اک جانب سے شور آمد خیر الوری اٹھا


ربیع الاول آتے ہی جہاں میں تازگی آئی

گلستان تمنا میں بہار سرمدی آئی


اسی کی بارھویں شب بھی بہ شان دلبری آئی

ندا یہ غیب سے آئی کہ روح زندگی آئی


مجسم ہو کے نور سرمدی آیا بشر ہوکر

جناب آمنہ کی گود میں آیا پسر ہوکر


غریبوں کے نہال آرزوئے دل میں پھل آئے

گرے مینار کسری کفر و بدعت میں خلل آئے


بجھا آتش کدہ جب مظہر نور ازل آئے

زمیں چومی بتوں نے سجدے میں لات و ہبل آئے


امین آمنہ سے بزم ہستی جگمگا اٹھی

زمانے بھر میں امیدوں کی کھیتی لہلہا اٹھی


مبارک باد دینے کے لیئے روح الامیں آئے

مبارک ہو کہ بزم دہر میں خلوت نشیں آئے


امین جنس وحدت آئے ختم المرسلیں آئے

محمد مصطفی محبوب رب العالمیں آئے


وہ استاد ادب عالی نسب ماہ عرب آئے

وہ مقصود طلب کل کا سبب امی لقب آئے


شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صارف: اقتدار خان

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جگن ناتھ کمال کرتار پوری | رانا بھگوان داس | غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی