بتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


با اشتراک ادارہ دنیائے نعت اور چوپال پاکستان نعت فورم


محفلِ نعت حسن ابدال کا بتیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب ناظم شاہجہانپوری
مہمان خصوصی :
میزبان : جناب ملک وقار حسن
نظامت  : ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش
مقام : ڈیرہ ملک عبدالحمید سپرنگ روڈ حسن ابدال
تاریخ : ہفتہ 27 جولائی 2019 – بمطابق 23 ذی قعد 1440ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں




جناب آصف قادری ، جناب ناظم شاہجہانپوری ، جناب سائل بٹ ، جناب ہاشم علی ہمدم اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ۔


مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659



حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت تیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ادارہ دنیائے نعت اور ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے ماہِ ذو القعدہ کی مقدس و بابرکت ساعتوں میں بتاریخ 27 جولائی 2019 بمطابق 23 ذو القعدہ 1440 ھجری بروز ہفتہ ابدال میں جناب ملک وقار حسن کی میزبانی میں ڈیرہ ملک عبدالحمید کے سبزہ زار پر منعقد ہوا ۔ کیفیات سے بھرپور اس بابرکت محفل کی صدارت صدر محفلِ نعت حسن ابدال جناب ناظم شاہجہانپوری نے کی ۔ محفل کی نظامت سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال ڈاکتڑ ملک ذوالفقار علی دانش نے کی ۔ تلاوت کی سعادت جناب آصف قادری اور نعتِ رسولِ مقبول پڑھنے کی سعادت جناب سائل بٹ نے حاصل کی ۔ ممتاز محقق اور مصنفِ کتبِ کثیرہ جناب سید عبداللہ شاہ قادری واہ کینٹ سے خصوصی طور پر بطورِ سامع شریکِ محفل ہوئے ۔ محفل کے اختتام پر سید عبداللہ شاہ صاحب نے محفلِ نعت کے میزبان ، منتظمین ، شرکاء ، اراکین اور ان کے تمام عزیز و اقارب کے جان و مال میں برکات کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر فوت شدگان بالخصوص حضرت طارق سلطانپوری ، ڈاکٹر ذوالفقار دانش کے والدِ گرامی اور تمام شرکائے محفل کے اس دنیا سے رخصت ہو جانے والے عزیز احباب کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی ۔ شاہ صاحب نے اس موقع پر محفلِ نعت حسن ابدال کی ترویج و کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی اور اٹک ، کامرہ ، واہ کینٹ و حسن ابدال اور گرد و نواح کے شعرا کی اس محفل کے انعقاد میں عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اس کارِ خیر میں خاطر خواہ حصہ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا ۔



"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے




ناظم شاہجہانپوری ( صدرِ محفل )


کس سے ممکن ہوا اوصافِ پیمبر لکھنا

بس میں انساں کے کہاں سوچ سے بڑھ کر لکھنا

ہو جو لکھنا شہِ کونین کی سیرت کا بیاں

چلتا پھرتا ہوا قرآن کا پیکر لکھنا

ایسا ہے اسوہِ سرکار پہ چلنا جیسے

اپنے ہی ہاتھ سے خود اپنا مقدر لکھنا


ہاشم علی ہمدم


اے سرورِ دیں ، شاہِ زماں ، رحمتِ عالم  !

تُو باعثِ تخلیقِ جہاں ، رحمتِ عالم  !

رحمان نے رحمت کا لقب تجھ کو دیا ہے

ہیں تیرے لئے کون و مکاں ، رحمتِ عالم  !

دامن میں شفاعت کا یقیں لے کے چلا ہوں

ورنہ میں کہاں اور کہاں رحمتِ عالم ؟

ہر کام ترے نام سے آسان ہوا ہے

ہے ذکر ترا اسمِ اماں ، رحمتِ عالم  !



آصف قادری


جب سے بسا ہے روضہِ انور نگاہ میں

جچتا نہیں ہے کوئی بھی منظر نگاہ میں

غم مجھ کو چھو سکیں گے نہ ہرگز کہ آپ نے

رکھا ہوا ہے مجھ کو برابر نگاہ میں

طیبہ کی سرزمین کے ذرے نظر میں ہیں

رکھ کر کروں گا کیا مہ و اختر نگاہ میں



سائل بٹ


صحنِ حرم سے لفظ اٹھا کر جا کے مدینہ نعت لکھوں

یا رب  ! کوئی ایسا دن ہو کوئی مہینہ نعت لکھوں

ان کا سراپا دھیان میں لاؤں ذہن معطر ہو جائے

ڈھونڈ کے لاؤں چاند ستارے اور نگینہ نعت لکھوں

دونوں جہانوں میں پہچان مری اک نعت کے صدقے ہو

یہی وظیفہ پار کرے گا میرا سفینہ , نعت لکھوں

ان کی یاد میں دل کو پرو کر موج میں آکر رقص کناں

قدم قدم پر رحمت برسے زینہ بہ زینہ نعت لکھوں

سائل ! اس میں کچھ بھی نہیں ہے میرا کمالِ خوش ہنری

جن کی نعت ہے ان نے دیا ہے مجھ کو قرینہ , نعت لکھوں



ڈاکٹر ذوالفقار دانش ( ناظمِ مشاعرہ )


نسبت ہے اُن سے سو یہ درخشاں ہے نعت میں

ہر لفظ میرا عشق بداماں ہے نعت میں

میں بھی شریکِ کارِ ثنائے رسول ہوں

ذوقِ سخن مرا بھی گل افشاں ہے نعت میں

بخشی گئی ہے جب سے اسے دولتِ شعور

مشغول تب سے حضرتِ انساں ہے نعت میں

اُن کا کرم ہے مجھ کو بھی رکھّا شمار میں

صد شکر ، یہ غلامِ غلاماں ہے نعت میں

توصیف مصطفےٰ کی ہے توصیفِ ذوالجلال

سچ تو یہی ہے حمد بھی پنہاں ہے نعت میں

دانش  ! میں کیوں نہ مدحتِ خیرالامم کروں

میرے ہر ایک درد کا درماں ہے نعت میں




مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات