اے شعور و آگہی کے قبلہ اول کرم ۔ نوازش علی ندیم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Nawazish Ali Nadeem.jpg

شاعر :نوازش علی ندیم

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے شعور و آگہی کے قبلہ اول کرم

دین و دنیا کا توازن مسئلہ ہے ، حل کرم


میری بینائی ، سماعت ، نطق اس کی زد میں‌ہیں‌

مجھ کو نگلے جا رہی ہے کفر کی دلدل ، کرم


مجھ میں‌اک تپتے ہوئے صحرا نے مسکن کر لیا

کملی والے بھیج دے کوئی گھنا بادل ، کرم


مجھ کو اپنی معرفت دیجیئے مرے یزداں‌صفات

فکر کے پائوں بھی اب ہونے لگے ہیں‌شل ، کرم


ریت اُڑتی ہے مرے اندر نوازش کیجئے

شہرِ جاں بھی آپ کی رحمت سے ہو جل تھل کرم

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات