اہلِ صراط روحِ امیں کو خبر کریں۔ امام احمد رضا خان بریلوی

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

شاعر : امام احمد رضا خان بریلوی

کتاب : حدائق بخشش

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]

اہلِ صراط روحِ امیں کو خبر کریں

جاتی ہے امّتِ نبوی فرش پر کریں


اِن فتنہ ہائے حشر سے کہہ دو حذر کریں

نازوں کے پالے آتے ہیں رہ سے گزر کریں


بد ہیں تو آپ کے ہیں بھلے ہیں تو آپ کے

ٹکڑوں سے تو یہاں کے پلے رخ کدھر کریں


سرکار ہم کمینوں کے اَطوار پر نہ جائیں

آقا حضور اپنے کرم پر نظر کریں


ان کی حرم کے خار کشیدہ ہیں کس لیے

آنکھوں میں آئیں سر پہ رہیں دل میں گھر کریں


جالوں پہ جال پڑ گئے لِلّٰہ وقت ہے

مشکل کشائی آپ کے ناخن اگر کریں


منزل کڑی ہے شان تبسم کرم کرے

تاروں کی چھاؤں نور کے تڑکے سفر کریں


کلکِ رضؔا ہے خنجرِ خوں خوار برق بار

اعدا سے کہہ دو خیر منائیں؛ نہ شر کریں


مزید دیکھیے[ترمیم]

یادِ وطن ستم کیا دشتِ حرم سے لائی کیوں | اہلِ صراط روحِ امیں کو خبر کریں | وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں

امام احمد رضا خان بریلوی | حدائق بخشش