اڑتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


با اشتراک ادارہ دنیائے نعت اور چوپال پاکستان نعت فورم


محفلِ نعت حسن ابدال کا اڑتیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب ناظم شاہجہانپوری
مہمان خصوصی :
مہمان اعزاز :
میزبان : جناب ملک مبشر علی
نظامت :جناب حافظ عبدالغفار واجد
مقام : G T Road حسن ابدال نیو فرینڈز کالونی
تاریخ : ہفتہ 30 جنوری 2020 – بمطابق 04 جمادی الثانی 1441ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں




کامرہ سے جناب حافظ عبد الغفار واجد ، اٹک سے جناب حسین امجد ، واہ کینٹ جناب شاہد صابری اور حسن ابدال سے صدر محفلِ نعت حسن ابدال جناب ناظم شاہجہانپوری اور سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ۔


مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659



تاجدارِ دین و دنیا سیدنا احمدِ مجتبےٰ محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ بابرکات پر کروڑوں درود و سلام کہ جو وجہِ کن فیکون کے مقامِ اعلی کے حامل ہیں ۔ اللہ کے نور سے براہِ راست جن کی تخلیق ہوئی کائناتِ رنگ و بو پر واجب ٹھہرا کہ آپ کی ذاتِ بابرکات پر ہمہ وقت درود و سلام کے نذرانے پیش کرے کہ آپ ہی کا مبارک نور ہر شے کی اصل ہے ۔ آپ کی شانِ اقدس میں مدحت سرائی کا سلسلہ ازل سے جاری ہے اور تا بہ ابد جاری رہے گا کیونکہ خود خالقِ کائنات بھی آپ پر درود بھیجتا ہے ۔ اور حضرتِ انسان نے جب سے شعور سنبھالا ہے کسی نہ کسی شکل میں آپ کی مدحت سرائی کرتا آ رہا ہے ۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنھیں اللہ تبارک و تعالی اس مقصدِ حمید کے لئے چن لیتا ہے ۔ اور آنحضور کی مدحت سرائی کی توفیق ارزانی فرماتا ہے ۔ فروغِ نعت کے حوالے سے قائم تنظیم اور سرزمینِ حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے کوشاں ادارہ محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے زیرِ اہتمام ادارہ دنیائے نعت کے اشتراک سے جناب ملک مبشر علی کی میزبانی میں اڑتیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے تعاون سے ماہِ جمادی الثانی کی مبارک ساعتوں میں بتاریخ 30 جنوری 2020 بمطابق 04 جمادی الثانی 1441 ھجری بروز ہفتہ بمقام رہائشگاہ ملک مبشر علی جی ٹی روڈ حسن ابدال انعقاد پذیر ہوا ۔ کیفیات سے بھرپور اس بابرکت محفل کی صدارت صدر محفلِ نعت حسن ابدال جناب ناظم شاہجہانپوری نے کی ۔ محفل کی نظامت جوائنٹ سیکرٹری محفلِ نعت جناب حافظ عبدالغفار واجد نے کی ۔ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت جناب حافظ عبدالغفار واجد نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت بختیار حسین سیفی کے حصے میں آئی ۔ محفل کے اختتام پر جناب حافظ عبدالغفار واجد نے میزبانِ محفل ، شرکائے مشاعرہ اور ملک وملت کے استحکام کے لیئے خصوصی دعا کی ۔ بعد از محفل عشائیے سے مہمانوں کی تواضح کی گئی ۔



"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے




ناظم شاہجہانپوری ( صدرِ محفل )


اگر سوچیں کہ کیا بنیاد ہے تخلیقِ عالم کی

تمہاری ذات ہی بنیاد ہے بنیاد ہونے کی

سرِ محشر نہ گھبراؤ کہ مشکل ٹلنے والی ہے

ذرا سی دیر ہے بس آپ کے ارشاد ہونے کی

اگر ہونا ہی تھا پیدا تو پھر اُس دور میں ہوتے

ہمی پر کیوں پڑی اس دور میں افتاد ، ہونے کی


حسین امجد


آپ کا نامِ نامی بسم اللہ

عرش بولا تمامی بسم اللہ

آپ کی ذات سے ہوا منسوب

معجزہِ دوامی بسم اللہ

خاکِ طیبہ کو دھیان میں رکھ کر

میں کروں خود کلامی بسم اللہ


شاہد صابری


اثر لہجے میں ، اپنی بات میں اعجاز رکھتا ہوں

عنایت سے انھی کی میں جدا انداز رکھتا ہوں

حضوری بخشنے کو نعت لکھواتے ہیں وہ مجھ سے

ذرا دیکھو کہ میں کیسا پرِ پرواز رکھتا ہوں

تمنا دل کی بر آتی ہے ، جاں تسکین پاتی ہے

کہ جب سر اپنا خم بر آستانِ ناز رکھتا ہوں


ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش


مدحت سرائی کا میں ہنر لے کے آ گیا

شایاں کہاں تھا اُن کے ، مگر لے کے آ گیا

سنتے تھے التجائیں سنی جاتی ہیں وہاں

میں گمشدہ بھی اپنی خبر لے کے آ گیا

حیرت سے دیکھتا ہے مدینے میں دل مجھے

تھی خاک یہ کدھر کی ؟ کدھر لے کے آ گیا


حافظ عبدالغفار واجد (ناظمِ مشاعرہ)


مرے نبی کا کرم ہے مجھ پر ، میں نعت ان کی سنا رہا ہوں

کہ جس کے بدلے ملے گی جنت ، میں ایسی دولت کما رہا ہوں

ہے شان کیسی یہ مصطفےٰ کی ، شریکِ مدحت ہے خود خدا بھی

رہے زباں پر نبی کی مدحت ، میں اپنی عادت بنا رہا ہوں

یہ فاصلے اب مٹائیں آقا ! مجھے بھی در پہ بلائیں آقا  !

وہ دن بھی آئے کہوں میں سب سے ، کہ میں مدینے کو جا رہا ہوں



مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات