اپنی قسمت میں بس خیال کا حظ ۔ سلمان رسول

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شاعر: سلمان رسول

اپنی قسمت میں بس خیال کا حظ

ان کے اصحاب کو جمال کا حظ

کتنے خوش بخت تھے جو دیکھ کے رخ

روز اٹھاتے تھے خدّ و خال کا حظ

ان کی سیرت نگاری ایسے ہے

گویا محبوب سے وصال کا حظ

نعت کہنے کا بھی مزا ہے عجب

جیسے زخموں سے اندمال کا حظ

عشق احمد نہیں ہے لمحاتی

ہے مسلسل یہ ماہ و سال کا حظ

تپتے صحرا میں کلمہ پڑھتا رہا

ہو گا سوچو تو کیا بلال کا حظ

پچھلا کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ جو شہکار سے محبت ہے

اگلا کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جیسے پروانے روشنی پہ نثار

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سلمان رسول | سلمان رسول کی حمدیہ و نعتیہ شاعری