اُن کے دربار میں پانے کے لئے آیا ہوں ۔ سید وحید القادری عارف

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: وحید القادری عارف

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ماخذ میں ترمیم کریں]

اُن کے دربار میں پانے کے لئے آیا ہوں

اپنی تقدیر بنانے کے لئے آیا ہوں


وہی رودادِ غمِ عشق سنیں گےمیری

اپنی روداد سنانے کے لئے آیا ہوں


ہے یقیں تشنگیء شوق بجھے گی تو یہیں

پیاس میں دل کی بجھانے کے لئے آیا ہوں


سربلندی مجھےملنی ہے یہیں ملنی ہے

اپنی پیشانی جُھکانے کے لئے آیا ہوں


ضبط کرنے کی تو عادت ہی رہی ہے لیکن

حالِ دل اُن کو بتانے کے لئے آیا ہوں


صرف اپنے لئے آنا تو نہیں تھامجھ کو

میں یہاں سارے زمانے کے لئے آیا ہوں


اُن کےقدموں میں ہی رہ جاؤں اگروہ رکھ لیں

لوٹ کر پھر نہیں جانے کے لئے آیا ہوں


اپنے والد کی نصیحت پہ عمل کرنا ہے

ربط آقا سے بڑھانےکے لئے آیا ہوں


مجھ کو عارف اِسی مٹی میں فنا ہونا ہے

آخری اپنے ٹھکانے کے لئے آیا ہوں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پچھلا کلام | اگلا کلام | وحید القادری عارف کی حمدیہ و نعتیہ شاعری | وحید القادری عارف کا مرکزی صفحہ