اُن پہ لمحے درود پڑھتے ہیں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
FB IMG 1690887320902.jpg

کتاب : اُنﷺ پہ لمحے درود پڑھتے ہیں

شاعر: عبدالمجید چٹھہ

پبلشر: دھنک مطبوعات لاہور 03088873052

صفحات : 244

قیمت: 1000 روپے

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

اُنﷺ پہ لمحے درود پڑھتے ہیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

گزشتہ ایک دہائی پر نظر ڈالیں تو اس دوران شاید ہی کوئی سال ایسا ہو جس میں عبدالمجید چٹھہ کا کوئی مجموعہء نعت منصہء شہود ہر نہ آیا ہو۔ وہ جس روانی سے نعتیں کہتے ہیں ایسی ہی روانی اور تسلسل کے ساتھ اُن کی کتابیں بھی شائع ہوتی رہتی ہیں۔

زیرِ نظر مجموعہء کلام "اُن پہ لمحے درود پڑھتے ہیں" عبدالمجید چٹھہ کا 15واں اردو نعتیہ مجموعہ ہے جو بہت خوبصورت اور نفیس آؤٹ لُک کے ساتھ شائع ہوا ہے۔ کتاب کے آغاز میں شاعر علی شاعر کا 6 صفحات سے زائد کا مضمون ہے جس میں انہوں نے چٹھہ صاحب کی نعت گوئی پر روشنی ڈالی ہے۔ کتاب میں 102 نعتیں اور ایک دعائیہ کلام شامل ہے۔ عبدالمجید چٹھہ کا اندازِ بیان سادہ ہے اُن کے کلام کو سمجھنے کے لئے بہت زیادہ علم دان ہونا شرط نہیں ہے اور چونکہ وہ خود ثنا خوان بھی ہیں اس لئے اُن کے تاکثر کلام مترنم بحور پر مشتمل ہوتے ہیں جنہیں دیگر نعت خواں حضرات بھی محافلِ میں پیش کر سکتے ہیں


منتخب اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اسمِ احمدﷺ کے وسیلے سے کِیا کرتا ہوں

کام تو میرے بھی ہو جاتے ہیں آسانی سے


ایسے ہی رات دن گزرتے ہیں

اُنﷺ پہ لمحے درود پڑھتے ہیں

جس میں اُن کی رضا نہ ہو شامل

ہم تو اُس کام سے بھی ڈرتے ہیں


فضا نوریں نوریں ہَوا نوریں نوریں

مدینہ مِلا دل کشا نوریں نوریں

یہاں شام ہوتی ہے مہمیز لوگو

یہیں ہر ملے گی صبا نوریں نوریں