اُمتی ہوں آپ ﷺ کا حضرت محمد مصطفیٰ (اسلمؔ مرزا )

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2


شاعر : اسلم مرزا

مطبوعہ : دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اُمتی ہوں آپ ﷺ کا حضرت محمد مصطفی

ہو کرم روزِ جزا، حضرت محمد مصطفی

دوپہر،ِ صبح و مسا بعد از خدا

ذکر بس ہو آپ ﷺ کا ، حضرت محمد مصطفی

کب زمین و آسماں نے آپ سا دیکھا کوئی

تاج دار ا نبیأ ، حضرت محمد مصطفی

جہل کی ظلمات میں شمعِ ہدایت آپ ﷺ ہیں

آپ ﷺ ہی ہیں رہنما حضرت محمد مصطفی

درد مندی ، مہر و شفقت کی فضا ہے آپ ﷺ سے

آپ ﷺ ہر دُکھ کی دوا ، حضرت محمد مصطفی

آپ ﷺ سے نظم اخوت نے جِلا پائی یہاں

فرقِ اِین و آں مٹا ، حضرت محمد مصطفی

آپ ﷺ ہی کے نام سے روشن ہے محراب ِ دعا

بعد حمدِ کبریا ، حضرت محمد مصطفی

آپ ہی کی سُنتوں پر ہم رہیں قائم سدا

ہے یہی رب سے دعأ ، حضرت محمد مصطفی

ہو کرم کی بارشیں اور رحمتیں ہم پر مدام

ہے خدا سے التجا ، حضرت محمد مصطفی

روضہ ٔ اطہر کے ہوں میں رو برو، یہ دیکھنا

کیا نصیبا ہے مرا ، حضرت محمد مصطفی

موت آے اور ہو وِردِ زباں کلمے کے بعد

ربّنا اِغفر لنا ، حضرت محمد مصطفی


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659


زیادہ پڑھے جانے والے کلام