اَلسَّلام اے اُمّہات المومنیں اعلیٰ مقام ! ۔ ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

منقبت اُمّہاتُ المومنین رضوان اللہ علیھم اجمعین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

واجبِ تعظیم و عزت ، لائقِ صد احترام

اَلسَّلام اے اُمّہات المومنیں اعلیٰ مقام !


ہو کرم کی اک نظر اے اُمّہات المومنیں !

میں غلام ابنِ غلام ابنِ غلام ابنِ غلام


سورہِ احزاب میں فرما رہا ہے خود خدا

مومنوں کی ماں ہے ہر اک زوجہِ خیرُ الانام


(ق)

ہوں خدیجہ ، حفصہ ، زینب ، اُمِّ سلمہ ، ماریہ

بنتِ حارث ، عائشہ ، یا زینبِ ذی احترام

سودہ و اُمّؐ حبیبہ ، صفیہ و میمونہ ہوں

اُمّہات المومنیں ہیں سب کی سب عالی مقام

(ق)


بعدِ " تطہیراً " کلامِ پاک میں " وَاذکُرنَ " ہے

یعنی اہلِ بیت میں ازواج ہیں شامل تمام


ہر کسے آمد نہ شُد ایں جا برائے منقبت

مدح خوانِ اُمّہات المومنیں ! تم پر سلام


اُمّہات المومنیں کا خاص مجھ پر ہے کرم

ورنہ ممکن ہی کہاں تھا لکھتا میں ایسا کلام


آں کہ دریائے کرم است ، ایں کہ دانش بے نوا

یک نظر اے اُمّہاتُ المومنیں بر ایں غلام


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پچھلا کلام | فہرست | اگلا کلام | | ذوالفقار علی دانش