انکیؐ چاہت کی حدوں سے جب گزر جائیں گے ہم ۔تنویر جمال عثمانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Link=تنویر جمال عثمانی

شاعر : تنویر جمال عثمانی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 10

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

انکیؐ چاہت کی حدوں سے جب گزر جائیں گے ہم

مومنِ کامل اسی صورت میں کہلائیں گے ہم


گلشنِ حسانؓ کی خوشبو سے نسبت ہے ہمیں

خود بھی ہم مہکینگے اوروں کو بھی مہکائیں گے ہم


ہادی ءِ اعظم وہ ہی ہیں رہبرِ کامل وہ ہی

انکےؐ رستے سے ہٹے تو ٹھوکریں کھائیں گے ہم


دل کی سختی ختم ہو جائے گی بزمِ نعت میں

گرمی ءِ ذکرِ نبیؐ سے اسکو پگھلائیں گے ہم


تب بنے گی بات جب انسانیت کی راہ پر

انکیؐ سنت کے مطابق چل کے دکھلائیں گے ہم


اپنا تن من دھن لٹا دیں جو یہاں سرکارؐ پر

بر سرِ محشر یقیناً خوب اِترائیں گے ہم


کام آئےگی ضرور انکیؐ اطاعت حشر میں

نامہ ءِ اعمال سیدھے ہاتھ میں پائیں گے ہم


کر لیا ہے اس لئے بزمِ نبیؐ کا اہتمام

گردشِ ایام کو اوقات بتلائیں گے ہم


دورِ حاضر کے یزیدوں کو ملیگی تب شکست

جب حسینی عزم کو تنویر اپنائیں گے ہم

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 3 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام