انوار برستے رہتے ہیں اس پاک نگر کی راہوں میں ۔ واصف علی واصف

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Wasif Ali Wasif.jpg


شاعر: واصف علی واصف

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

انوار برستے رہتے ہیں اس پاک نگر کی راہوں میں

اک کیف کا عالم ہوتا ہے طیبہ کی مست ہواؤں میں


اس نام محمد ﷺ کے صدقے بگڑی ہوئی قسمت بنتی ہے

اس کو بھی پناہ مل جاتی ہے جو ڈوب گیا ہو گناہوں میں


گیسوۓ محمد ﷺ کی خوشبو اللہ اللہ کیا خوشبو ہے!

احساس معطر ہوتا ہے واللیل کی مہکی چھاؤں میں!


وہ بانی دین مبین بھی ہے حم بھی ہے یسن بھی ہے

مسکینوں میں مسکین بھی ہے سلطان زمانہ شاہوں میں


سب جلوۓ ہیں اس صورت کے ، وہ صورت ہی وجہ اللہ ےہ

اللہ نظر آ جاتا ہے وہ صورت جب نگاہوں میں!


اللہ کی رحمت کے جلوے اس وقت میسر ہوتے ہیں

سجدے میں ہوں جب آنکھیں پرنم اور نام محمد ﷺ آہوں میں


اس ناطق قرآن کی مدحت انسان کے بس کی بات نہیں

ممدوح خدا ہیں وہ واصف صد شکر کہ ہم ہیں گداؤں میں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے اضافہ شدہ کلام
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659