اغر علیہ للنبوت خاتم ۔ حسان بن ثابت

"نعت کائنات" سے
(اغر علیہ للنبوت خاتم سے پلٹایا گیا)

This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش


از حسان بن ثابت


اغر علیہ للنبوتہ خاتم

من اللہ مشھود، یلوح و یشھد

وضم الا لہ اسم النی الی اسمہ

اذ قال فی الخمس الموذن اشہد

و شق لہ من اسمہ لیجلہ

فذو العرش محمود وھذا محمد

نی اتانا بعد یاس و فترت

من لارشل والا و ثان فی الارض تعبد

فامسی سراج مستنیرا و ھادیا

یلوح کما لاح الصقیل المھند

وانذرنا نارا و بشر جنتہ

وعلمنا السلام فاللہ تحمد

وانت الہ الخلق ربی و خالقی

بذلک ما عمرت فی الناس اشھد

تعالیت رب الناس من قول من دعا

سواک الھا انت اعلی و امجد

لک الخق والنعماء والامر کلہ

بایاک نستھدی و ایاک نعبد


ترجمہ


1۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر مہر نبوت درخشا ہے ۔ اللہ کی طرف سے دلیل چمکتی ہے اور گواہی دیتی ہے

2۔ اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام اپنے نام سے مربوط کر دیا اس لئے موذن پانچوں وقت اذان میں اشھد کہتا ہے

3۔ اللہ نے اپنے نام سے اپنے پیغمبر کا نام نکالا عرش والا محمود [خدا] ہے اور یہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں

4۔ یہ ایسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو نا امیدی اورانبیاء کے سلسلہ ءِ بعثت کے طویل وقفے کے بعد ہم تک آئے ہیں اوراس وقت آئے جب زمین پر بتوں کی پرستش ہو رہی تھی

5۔ یہ ایک روشن چراغ، روشنی دینے والے اور ہادی بن کرآئے ۔ جن کی چمک ایسی ہے جیسے ہندی تلوار چمکتی ہے

6۔ ہمیں جہنم سے ڈرایا، جنت کی بشارت دی ، اسلام سکھایا ۔ پس اللہ ہی ہے جس کی ہم حمد کرتے ہیں

7۔ اورساری مخلوق کا معبود میرا رب اور خالق ہے ۔ ہم زندگی بھر اس کی شہادت دیتے رہیں گے

8۔ سارے جہاں کے رب۔ تیری شان بڑی ہے اور تو بلند ہے اس شخص کے قول سے جو تیرے سوا کسی کو پکارتا ہے ۔ تو بہت بلند اور بڑائیوں والا ہے

9۔ حیات بخشی اور نفع رسانی اور ساری حکمرانی صرف تیری ہے ۔ ہم تجھ ہی سے ہدایت خواہ ہیں اور تیری ہی عبادت کرتے ہیں