اس خالق کونین کی مرضی بھی ادھر ہے ۔ اعظم چشتی

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

شاعر: اعظم چشتی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم[ترمیم]

اس خالق کونین کی مرضی بھی ادھر ہے

اے سید ابرارﷺ رضا تیری جدھر ہے


جنت کی ضرورت ہے نہ حوروں کی طلب ہے

کونین کے دولہا کی طرف میری نظر ہے


جس گھر میں قدم رکھتے تھے جبریل بھی ڈر کر

اے جان دو عالم وہ تمہارا ہی تو گھر ہے


وہ رب دو عالم ہے تو تو رحمت عالم

محشر کا خطر ہے نہ جہنم ہی کا ڈر ہے


جس در سے کوئی شاہ و گدا خالی نہ لوٹا

اے صاحب لولاکﷺ تمہارا ہی وہ در ہے


آیا نہ جہاں میں کوئی ہمسر ترا بن کر

پہنچا نہ وہاں کوئی جہاں تیرا گذر ہے


اعظم کو بھی بلوایئے اے ساقی کوثر

سجدے کو تڑپتا ترے دیوانے کا سر ہے

مزید دیکھیے[ترمیم]

محمد اعظم چشتی | حفیظ تائب | احمد ندیم قاسمی | منظور الکونین | محمد علی ظہوری | عبدالستار نیازی | مظفر وارثی | احمد علی حاکم