ادارہ محفل نعت حسن ابدال کا پہلا سالانہ و ماہانہ نعتیہ مشاعرہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

مشاعرے کی رپورٹ

از ذوالفقار علی ملک

مشاعرےکا تعارف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

معروف ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے زیرِ اہتمام ادارہ محفل نعت اسلام آباد پاکستان کے اشتراک سے

ادارہ محفلِ نعت پاکستان ، حسن ابدال کا پہلا سالانہ و ماہانہ نعتیہ مشاعرہ

برائے ایصالِ ثوابِ خصوصی ملک عبد الحمید رحمہ اللہ (تیسرا سالِ وصال) -

منعقدہ ڈیرہ ملک ذوالفقار علی خان محلہ حطاراں حسن ابدال بروز اتوار 25 دسمبر 2016 – بمطابق 25 ربیع الاوّل 1438ھ

مہمانانِ گرامی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیرِ صدارت : جناب پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر (صدر محفل نعت اسلام آباد )

مہمانانِ خصوصی : جناب شاہ محمد سبطین شاہجہانی (بانی محفلِ نعت ) جناب سید ضیاءالدین نعیم (راولپنڈی) ، جناب پیر عتیق احمد چشتی (گوجر خان )

مہمانِ اعزاز : جناب حافظ نور احمد قادری (سیکرٹری بزمِ حمد و نعت اسلام آباد)

نظامت : جناب ریاض الاسلام عرش ہاشمی ( سیکرٹری محفلِ نعت اسلام آباد )

خصوصی آمد : جناب ملک محبوب الرسول قادری ( مدیر ماہنامہ سوئے حجاز اور چیف ایڈیٹر سہ ماہی انوارِ رضا جوہر آباد ) ، سید محمد عبداللہ شاہ قادری (واہ کینٹ)


محفل میں شریک شعرا کے اسمائے گرامی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعراء کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں

اسلام آباد سے جناب پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر (صدر محفلِ نعت پاکستان - اسلام آباد ، جناب ریاض الاسلام عرش ہاشمی (مرکزی سیکرٹی محفلِ نعت اسلام پاکستان – اسلام آباد ،

جناب حافظ نور احمد قادری (سیکرٹری بزمِ حمد و نعت اسلام آباد) ، جناب علی احمد قمر ، جناب حاجی اسلم ساگر

راولپنڈی سے جناب سید ضیاءالدین نعیم ، جناب محمود جعفر اسدی ، جناب سید محمد نصر من اللہ

گوجر خان سے جناب پیر عتیق احمد چشتی (ڈائریکٹر جنرل پوٹھوہار آرٹس کونسل) ، جناب رضاء اللہ سعدی

فتح جنگ سے جناب اعجاز خان ساحر (سرپرستِ اعلیٰ چوپال پاکستان )

ٹیکسلا سے جناب الحاج شاہ محمد سبطین شاہجہانی ، جناب محمد روز خان درویش زادہ

واہ کینٹ سے جناب عثمان نائم ، جناب محمد عارف قادری ، جناب شمشیر حیدر ، جناب حسن جمیل ، جناب رئیس عباس ا ٹک سے جناب ابرار نیر، جناب حسین امجد ، جناب مدثر عباس

حسن ابدال سے جناب محمود الحسن قیصر ابدالی (صدر محفلِ نعت حسن ابدال ) ، جناب ناظم شاہجہانپوری ، جناب دلاور علی آزر، جناب سجاد عاجز، جناب راجہ جابر نظامی اور میزبان و بانی محفلِ نعت حسن ابدال ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش

مشاعرے کی تفصیل[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صبح 10 بجے سے ہی اٹک سے جناب ابرار نیر اور کچھ ہی دیر بعد کامرہ سے جناب حسین امجد صاحب اور واہ کینٹ و حسن ابدال سے جناب قیصر ابدالی اور جناب ناظم شاہجہانپوری کی آمد کے ساتھ ہی معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا ۔ صدرِ محفل اور مہمانانِ خصوصی 10:45 بجے تک گوجر خان و اسلام آباد/ راولپنڈی سےمحفل میں رونق افروز ہو چکے تھے ۔ جس کے بعد تقریباً 11:15 بجے محفل کا باقاعدہ آغاز جناب حافظ نور احمد قادری کی تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا ۔ علاقے بھر سے شعرائے کرام کی آمد کا سلسلہ اس دوران جاری رہا ۔ یہ بابرکت محفل تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک تمام شرکا و حاضرین کے مشامِ جاں کو ذکرِ رسول ﷺ سے معطر کرتی رہی ۔

صدرِ محفل کے اختتامی خطبہ اور کلام کے بعد آخر میں ملک محبوب الرسول قادری نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اختتامی کلمات سے نوازا

محفل کے اختتام پر جناب سید نصر من اللہ نے ختم شریف پڑھا جس کے بعد بانئ پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح علیہ الرحمہ ، راقم الحروف کے والدِ گرامی قدر ملک عبد الحمید رحمہ اللہ (تیسرا سالِ وصال ) حضرت طارق سلطانپوری رحمہ اللہ اور تمام جملہ حاضرین کے فوت شدگان کے لیے شاہ محمد سبطین شاہجہانی مدظلہ نے اجتماعی دعا فرمائی ۔ اور ملکِ پاکستان کے استحکام کے لیے بھی خصوصی دعا فرمائی ۔

تقریباً 02:45 بجے جناب ریاض الاسلام عرش ہاشمی کی امامت میں باجماعت نمازِ ظہر کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد شرکا اور اہلِ علاقہ کے لیے ظہرانے کا اہتمام تھا ۔ اور یوں تقریباً صبح 10 بجے شروع ہونے والی یہ بابرکت محفل قریباً 4 بجے کے لگ بھگ مجموعی طور پر 6 گھنٹے تک اپنے رنگ بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی ۔

الحمد لللہ ، ثّم الحمد لللہ تمام شرکاء اور شعرا کی بھرپور شرکت سے ایک کامیاب محفل کا انعقاد ممکن ہوا جس کے لیے میں محفل میں شرکت فرمانے والے تمام شعراء اور تمام شرکا کا تہہِ دل سے ممنون ہوں ۔جو ملک عزیز کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے جن میں حسن ابدال کے ساتھ ساتھ واہ کینٹ ، ٹیکسلا ، کامرہ ، اٹک، فتح جنگ، ہری پور ہزارہ ، ایبٹ آباد، راولپنڈی ، اسلام آباد، گوجر خان ، جوہر آباد شامل ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ تمام حاضرینِ محفل کو اجرِ کثیر سے نوازے اور دارین کی سعادتوں سے بہرہ مند فرمائے ۔

بطورِ خاص شکر گزار ہوں جناب ملک محبوب الرسول قادری (چیف ایڈیٹر سہ ماہی انوارِ رضا جوہر آباد / لاہور) جو بطورِ خاص اس محفل میں شرکت کے لیے جوہر آباد سے تشریف لائے ، اور نامور محقق جناب سید محمد عبد اللہ شاہ قادری جو واہ کینٹ سے تشریف لائے اور اس محفل کو رونق بخشی۔ ہر دو حضرات ہمارے ماموں جان نامور تاریخ گو اور نعت گو شاعرحضرت عبدالقیوم طارق سلطانپوری علیہ الرحمہ کے دیرینہ رفیق ہیں ۔

جناب ڈاکٹر محمد بلال اور جناب نعمان اختر بھی خصوصی شکریے کے مستحق ہیں جو اپنی گوناگوں مصروفیات میں سے وقت نکال کر ہری پور ہزارہ سے رونقِ محفل ہوئے اور کوہاٹینز ایسوسی ایشن کی نمائندگی فرمائی ۔

یہ دن اس لحاظ سے بھی ایک یادگار حیثیت اختیار کر گیا کہ پاکستان میں ادارہ محفلِ نعت کے بانی و صدرِ اوّل جناب شاہ محمد سبطین شاہجہانی ، موجودہ صدر ادارہ محفلِ نعتاسلام آباد جناب پروفیسر احسان اکبر اور سیکرٹری ادارہ محفلِ نعت اسلام آباد جناب عرش ہاشمی کی موجودگی میں یہیں سے ادارہ محفلِ نعت حسن ابدال کا باقاعدہ ماہانہ آغاز ہوا جو کہ دراصل ادارہ محفلِ نعت اسلام آباد کی ہی توسیع ہے ، اور پہلی محفل ہی بحمد اللہ سالانہ و ماہانہ ہوئی ۔ جناب صدرِ محفل ، مہمانانِ خصوصی اور تمام احباب نے اس آغاز پر بے انتہا خوشی کا اظہار فرمایا اور اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا اور صدر اور سیکرٹری محفلِ نعت اسلام آباد نے اس سلسلے میں ہر ممکن معاونت اور رہنمائی کا یقین دلایا ۔ انشاء اللہ ادارہ محفلِ نعت حسن ابدال کے تحت ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ ایک نعتیہ نشست کا اہتمام ہوگا جس کا اعلان ہر ماہ مناسب موقع ہر کر دیا جائے گا ۔

اس محفل کی ایک خاص بات یہ بھی رہی کہ ملکِ پاکستان کے نامور نعت گو شعرا کے ساتھ ساتھ اس میں علاقے بھر سے ممتاز غزل گو و نظم گو شعرا کی بھی بھرپور شرکت تھی جنھوں نے اپنی اپنی عقیدتوں کے بھول بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نچھاور کیے ۔

بہت ضروری ہے کہ میں شکریہ ادا کروں اپنے برادران ملک افتخار حسن ، ملک وقار حسن ، ملک مبشر علی اور حافظ ملک ناظم حمید کا اور ان کے تمام دوستوں بالخصوص چوہدری جہانزیب خان کا جن کی مسلسل انتھک محنت اور جانفشانی اور مساعیِ جمیلہ سے ہی اس شاندار اور یادگار محفل کا انعقاد ممکن ہو سکا ، اللہ ان سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور ان کے جان و مال میں برکتیں عطا فرمائے اور دارین کی سعادتوں سے فیضیاب فرمائے ۔ بارک اللہ ۔ اللہ ھم زد فزد ۔

اللہ تعالیٰ جملہ منتظمین اور شرکائے محفل کی حاضری کو قبول فرمائے اور آخرت کے لئے زادِ راہ بنائے ۔ اور تمام شرکا کے ذوق و شوق میں اضافہ فرمائے اور دارین کی سعادتیں نصیب فرمائے اوراس بابرکت اور پرفیض محفل کو تمام شرکائے محفل کے لئے توشہِ آخرت بنائے ۔

آمین بجاہِ سید المرسلین