اختر شمار

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Akhtar Shumar.jpg


پروفیسر ڈاکٹر اختر شمار ان دنوں شعبہ اردو (ایف سی کالج یونیورسٹی ) میں صدر شعبہ کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ اس سے قبل وہ محکمہ تعلیم پاکستا ن کی طرف سے اردو اینڈ پاک سٹڈیز چیئر پر تقریباً پانچ برس شعبہ اردو جامعہ عین شمس جامعہ الازہر قاہرہ میں تعینات رہ چکے ہیں ۔ وہ ایف سی کالج ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور ، گورنمنٹ ڈگری کالج راوی روڈ، گورنمنٹ کالج دیال سنگھ، لاہور اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج، قصورمیں پڑھاتے رہے ہیں ۔

اختر شمار 17 اپریل 1960ء، کوپید اہوئے اوران کا اصل نام محمد اعظم خان ہے انہوں نے ابتدائی تعلیم ملتان میں حاصل کی .پنجاب یونیو رسٹی سے ایم ۔اے (اردو ) اورپی ۔ ایچ ۔ڈی کی 1996ء میں وہ حلقہ ارباب ذوق لاہور کے سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ادبی جریدے ’’ بجنگ آمد‘‘ کے مدیر اعلیٰ (اعزازی ) ہونے کے علاوہ روزنامہ نوائے وقت ،روزنامہ پاکستان۔ روزنامہ خبریں، اور ہفت روزہ ، فیملی میگزین سے بطور ادبی کالم نگار بھی وابستہ رہے ۔

اختر شمار کی اہم تصانیف میں ، پنجابی ادب رنگ ، 2002ء، (تحقیق وتنقید ) ، انتخاب جمال 2003ء، (تنقیدوتحقیق ) ، بھرتری ہری ایک عظیم شاعر 2006ء (تحقیق وتنقید) شامل ہیں جب کہ ان کے شعری مجموعے بعنوانات ،’’ روشنی کے پھول‘‘ ہائیکو 1984 ء،’’کسی کی آنکھ ہوئے ہم ‘‘ غزلیات 1992ء،’’یہ آغاز محبت ہے ‘‘ 1994ء۔’’ ہمیں تیری تمنا ہے ‘‘1995ء، ’’ اکھیاں دے وچ دل ‘‘ 1996ء،آپ ساکوئی نہیں ‘‘ 2001ء،’’ اورتمھی میری محبت ہو‘‘ 2002ء، میں شائع ہوچکے ہیں ۔

حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات