اجڑے ہوئے دیار کو عرش بریں بنائیں تو ۔ نعیم الدین مراد آبادی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: نعیم الدین مراد آبادی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اجڑے ہوئے دیار کو عرش بریں بنائیں تو

ان پہ فدا ہے دل مرا، ناز سے دل میں آئیں تو


چہرہ پاک سے نقاب، آپ ذرا اٹھائیں تو

حسن خدا نما کی شان، شان خدا دکھائیں تو


بد ہیں اگرچہ ہم حضور، آپ کے ہیں مگر ضرور

کسی کو سنائیں حال دل، تم کو نہیں سنائیں تو


درد و الم کے مبتلا، جن کی کہیں نہ ہو دوا

دیکھیں وہ شان کبریا، آپ کے در پہ آئیں تو


کرتے ہیں کس پہ کچھ ستم کیوں ہو کسی کو رنج و غم

مولد مصطفے کی ہم عید اگر منائیں تو


کرنے کو جان و دل فدا، روضہ پاک پر شہا

پہنچے نعیم بے نوا، آپ اگر بلائیں تو