آگے قیادتوں کا ، کوئی سلسلہ نہیں ۔ اظہر عنایتی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: اظہر عنایتی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آگے قیادتوں کا ، کوئی سلسلہ نہیں

اُس نقشِ پا کے بعد کوئی نقشِ پا نہیں


آؤ ، اگر تلاش تمہیں روشنی کی ہے

یہ آفتاب وہ ہے کہ جو ڈوبتا نہیں


سرکار پرسلام ، کہ اس نام کے سوا

سن کر کسی کا نام ، کوئی جھومتا نہیں


ماں ، باپ ، جان ، بھائی ، بہن ، آپؐ پر نثار

دنیا میں اس قدر کوئی چاہا گیا نہیں


اللہ!کیا رسولؐ عطا کر دیا ہمیں

یہ وہ کرم ہے جس کی کوئی انتہا نہیں


انؐ کاغلام کہہ کے مجھے بس پکاریے

میں اپنا نام ، اپنا نسب جانتا نہیں


بس آئنہ ہے آپؐ کی سیرت کاآئنہ

اس آئنے کے بعد کوئی آئنا نہیں


اظہرؔ یہ راہِ نعت بھی اک پُل صراط ہے

وہ بچ نہیں سکا جو سنبھل کرچلا نہیں


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25